اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے ملک میں جاری کورونا پابندیوں کو 13 اپریل تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے کورونا ایس او پیز کے تحت لگائی جانے والی موجودہ پابندیاں 13 اپریل تک بڑھانےکافیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں رمضان کےدوران ویکسینیشن پلان کابھی جائزہ لیاگیا ہے ، ویکسین کی کافی مقدار وسط اپریل کے بعد پہنچ گئی ہے۔ رمضان کے دوران پابندیوں سے متعلق اجلاس 12 اپریل کو ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق اجلاس کا مقصد پابندیوں پر عملدرآمد کے طریقہ کار پر غور کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں 11 اپریل تک مختلف پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید100 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار329ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 15ہزار 968 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 078ہے ۔
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 923ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار908افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68ہزار 284ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد97 ہزار 318ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2586افراد چل بسے۔بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار178کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 213 مریض چل بسے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 902جبکہ اموات کی تعداد601 تک جاپہنچی ۔گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 103افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار260ہوچکی ہے جبکہ395 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1772افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ27ہزار561مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 2 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 4 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- an hour ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 2 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 2 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 5 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 3 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 6 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 4 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- an hour ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 4 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 6 hours ago