پاکستان
جنید صفدر اعوان نے مستقل پاکستان میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا
جنید صفدر اعوان والدہ مریم نواز شریف کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں ، اہلیہ عائشہ کے ہمراہ جمعہ کو دوحا سے پاکستان پہنچیں گے
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان نے مستقبل میں پاکستان میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔جنید صفدر اعوان اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ جمعہ کو دوحا سے پاکستان پہنچیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر اعوان مریم نواز کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔مریم نواز کو حال ہی میں پارٹی میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گی۔ بدھ کوٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی واپسی کا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سرجری کیلئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں،
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
علاوہ ازیں ن لیگ کی کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔
مریم نواز شریف (ن) لیگ کی چیف آرگنائزر کے طور پر تمام پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کو دیکھ کر اہم فیصلے کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اہم تبدیلیاں بھی عمل میں لائی جائیں گی، مریم نواز کا رواں ماہ کے آخری ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔
مریم نواز کی واپسی کے بعد ان کے صاحبزادے جنید صفدر بھی سیاست میں متحرک ہو جائیں گے۔ذرائع کا خیال ہے کہ جنید صفدر کے سیاسی میدان میں اترنے سے نوجوان لیگی سپورٹرز بھی متحرک ہو جائیں گے اور نوجوان سپورٹرز کے لیے اچھی بات ثابت ہو گی۔
کھیل
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی
آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرافریقہ ریجن میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے مارجن سے بڑی شکست دے دی۔
لاگوس میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی ٹیم نے سب سےکم اسکور کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا،سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
نائیجیریا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 271 رنز بنائے، نائیجیریا کی جانب سے سلیم 112 رنز بناکر نمایاں رہے۔
نائیجیریا کے خلاف 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ان کے سات بلے باز ایک رن بھی نہ بنا سکے۔
نائیجیریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کو 264 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
علاقائی
عدالت کا موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم
محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائیکورٹ نےموسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ سے تدارک کی درخواستوں کا 3 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد اسکولوں کو بچوں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت نے کہا کہ محکمہ اسکولز کو فائنل نوٹس دے رہے ہیں۔
دوران سماعت عدالت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی جب کہ ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کررہی ہے اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف مقدمات کیے جارہے ہیں۔
پاکستان
حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان
30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
کھیل 2 گھنٹے پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
دنیا 2 دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سعودی عرب مخالف بیان ،بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج