پاکستان
رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد
لاہور ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود این او سی جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار رمضان شوگر ملز نے این او سی کے حصول کیلئے تمام شرائط پورا کی ۔ سیاسی بنیادوں پر این او سی جاری نہیں کیا جا رہا ۔رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے۔
جسٹس شاہد کریم نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے کہا پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کریں گے۔ آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ مرکزی کیس میں ابھی جواب داخل کرانا ہے اس کا انتظار کرلیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے۔
کھیل
دورہ زمبابوے:فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجرڈ،سیریز سے باہر
احمد کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا جبکہ شاہنواز ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے، پی سی بی
فاسٹ بولر احمد دانیال اور شاہنواز دھانی انجری کے باعث زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شاہنواز دھانی اتوار کے ٹریننگ سیشن کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔
دونوں کرکٹرز کے ابتدائی اسکین اور طبی معائنے کے بعد انجریز کی نوعیت کا اندازہ ہوسکے گا تاہم انہیں واپس پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ فاسٹ بولرز وطن واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔
دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو بلاوئیو میں سیریز کے فیصلہ کن میچ کیلئے سلیکشن ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
دریں اثنا 3 میچوں کی ٹی20 سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان ٹی20 اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، عامر جمال، عرفات منہاس، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان شامل ہیں۔
تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی
100 انڈیکس 3 ہزار 357 پوائنٹس اضافے کے بعد 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 98 ہزار 160 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس میں 3506 پوائنٹس کی کمی ہو گئی جس کے بعد سٹاک مارکیٹ منفی زون میں 94 ہزار 181 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
موسم
ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا
پنجاب میں سموگ کا راج بدستور برقرار، ملک کے آلودہ ترین شہروں میں سکھر پہلے نمبر پر آگیا۔
ملک کے مختلف شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے جہاں ائیر پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد کافی زیادہ ریکارڈ کی گئی۔
علی الصبح سکھر 766 ائیر پارٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جب کہ 557 ائیر انڈیکس کے ساتھ شیخوپورہ دوسرے نمبر پر رہا اور لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں تیسرے نمبر آ گیا،
دوسری جانب دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں بھارتی شہر کولکتہ 406 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی