Advertisement
پاکستان

امریکہ نے پشاور میں قونصلیٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا

قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا،امریکی محکمہ خارجہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Mar 12th 2026, 7:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ نے پشاور میں قونصلیٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا

پشاور:واشنگٹن میں امریکہ کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نےصوبائی دارالحکومت پشاور میں قائم امریکہ کے قونصلیٹ کو مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔  

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق پشاور میں امریکی قونصلیٹ کو افغانستان کی سرحد کے قریب امریکہ کا اہم سفارتی مشن سمجھا جاتا تھا۔  امریکی  سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس فیصلے سے متعلق کانگریس کو  آگاہ کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق قونصل خانے کی بندش سے سالانہ 75 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی اور اس سے پاکستان میں امریکی قومی مفادات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ پشاور میں امریکہ کا قونصلیٹ  2001 میں افغانستان پر امریکی حملے سے پہلے، اس حملے کے بعد افغانستان میں امریکہ کی موجودگی کے دوران اور بعد میں امریکہ کے آپریشنز اور لاجسٹکس کا اہم مرکز رہا تھا۔

 اس قونصلیٹ کو بند کرنے پر ایک سال سے زائد عرصے سے غور کیا جا رہا تھا اور یہ اقدام ٹرمپ حکومت  کی جانب سے وفاقی اداروں کے حجم میں کمی کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔ حکام کے مطابق اس فیصلے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ  کی تنظیم نو کے عمل میں گزشتہ سال ہزاروں سفارتی اہلکاروں کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (USAID) کے عملے کو بھی تقریباً مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا تھا۔ تاہم پشاور قونصل خانہ محکمہ خارجہ کی اس تنظیم نو کے نتیجے میں مکمل طور پر بند ہونے والا پہلا بیرون ملک سفارتی مشن ہوگا۔

امریکہ کے پشاور قونصلیٹ میں 18 سفارتکار اور دیگر سرکاری اہلکار  کام کرتے ہیں جبکہ 89 مقامی ملازمین کام کرتے ہیں۔   اس قونصلیٹ کو بند کرنے پر تقریباً 30 لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

جبکہ اس رقم کا بڑا حصہ عارضی دفاتر کے طور پر استعمال ہونے والے بکتر بند ٹریلرز کی منتقلی پر خرچ کیا جائے گا جبکہ باقی رقم گاڑیوں، الیکٹرانک و ٹیلی کمیونیکیشن آلات اور دفتری سامان کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و لاہور کے قونصل خانوں منتقل کرنے پر لگائی جائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی شہریوں اور دیگر افراد کے قونصلر معاملات اب اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ دیکھے گا۔

Advertisement
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 3 دن قبل
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • ایک دن قبل
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 4 گھنٹے قبل
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 7 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 5 گھنٹے قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 7 گھنٹے قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
Advertisement