پاکستان
5 صوبائی اراکین اسمبلی کو1ارب 20 کروڑ روپے آفر کی گئی، فوادچوہدری
عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو مارشل لا لگایا جائے۔ فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے 5 صوبائی اراکین اسمبلی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے آفر کی گئی۔
سابق وفاقی وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا معاشی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے اور سیاسی استحکام کے لیے فوری صاف شفاف الیکشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے اراکین اسمبلی کی تعداد 188 ہے اور کل اسمبلی میں 21 بل پاس ہوئے جو وزیر اعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا ہی اظہار ہے۔
فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ مومنہ وحید نے ڈیل کے بعد 5 کروڑ روپے لیے۔ مظفر گڑھ کے اراکین کو نامعلوم نمبرز سے کالز آئیں اور رشوت کی آفر دی گئی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی طرف سے 5 صوبائی اراکین اسمبلی کے لیے ایک ارب 20 کروڑ روپے آفر کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو توڑنے کی کوشش کی گئی لیکن ہمارے اراکین اسمبلی نے ان آفرز کو مسترد کر دیا۔ آرمی چیف سے درخواست کرتے ہیں کہ ان معاملات کی تحقیقات ضروری ہے کیونکہ معاملات بڑے تشویشناک ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم اداروں کے ساتھ جھگڑوں میں نہیں پڑنا چاہتے بلکہ ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں۔ مائنس عمران خان کی باتیں کرنے والے پاکستان کو کمزور کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور عمران خان کو مائنس کرنا ہے تو ملک میں مارشل لا لگایا جائے۔ الیکشن کمیشن الیکشن کرانے کے علاوہ ہر کام کرنے کو تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور وارنٹ گرفتاری کے خلاف ہم عدالت جا رہے ہیں،
فواد چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کا کیس دائر کریں گے اور ان سب کو توہین عدالت کی سزا ہو گی جبکہ عوام کی عدالت میں بھی سزا ہو گی۔ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔ عدالت کے فیصلے کو دیکھ کر اپنا اگلا لائحہ عمل کا کل اعلان کریں گے۔ جلد اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم آگے بڑھیں گے۔
پاکستان
جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔
جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔
سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔
راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔
اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے، عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔
اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔
دنیا
اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری،مزید 78 لبنانی شہید
اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں
اسرائیلی فوج کے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان پرحملےجاری ہیں جس میں مزید 78 لبنانی شہری شہید ہوگئے۔
لبنان کی فوج نے اسرائیلی افواج پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے جس میں 70 سے زائد لبنانی شہری شہید اور 266 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں لبنان میں مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی افواج نے بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جمعرات کو ہونے والے حملوں میں کم از کم 42 افرادشہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ نصیرات میں ہی دوسرے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور الجزیرہ کا کیمرامین زخمی ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے غزہ میں جاری حملوں کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 ہزار 330 فلسطینی شہید اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
ادھر یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور امریکی اور برطانوی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
اس کےعلاوہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگ بندی کے لیے تیار ہے لیکن ہم حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ امریکا کی سرپرستی میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے مطابق اسرائیل 60 روز میں جنوبی لبنان سے اپنی فورسز کو واپس بلائے گا اور حزب اللہ کے زیر کنٹرول علاقے کا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالے گی، معاہدے کے مطابق حزب اللہ اپنے جنگجو اور اسلحے کو دریائے لطانی سے ہٹائے گی۔
پاکستان
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی
حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے مقررہ بینک ہفتے اور اتوار کو کھلے رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سرکلر کے مطابق مقررہ بینکوں کی شاخیں ہفتے اور اتوار کے روز صبح ساڑھے نو سے سہ پہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی جس کا مقصد 2025 کے عازمین حج سے اخراجات سمیت حج درخواستیں وصول کرنا ہے۔
واضح رہے کہ حج درخواستیں منگل تک وصول کی جائیں گی۔
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
علاقائی 23 گھنٹے پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
تجارت 2 دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 21 گھنٹے پہلے
پشاور،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟