جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب حکومت لے کر ہی اسلام آباد جاوں گا، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عدالت کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے، پنجاب حکومت لے کر ہی اسلام آباد واپس جاوں گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب حکومت لے کر ہی اسلام آباد جاوں گا، رانا ثنا اللہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی ٰکو 20، 22 دن ملے تھے، انہوں نے روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کی، ساری توجہ ماسٹر پلان کی منظوری پر رہی، عدالت کیس کا جلد فیصلہ دے تاکہ اقلیتی حکومت عوام پر مسلط نہ رہے۔

عمران خان ملکی سیاست میں ایک ناسور ہے، عمران خان نے لوگوں کو بدتمیزی سکھائی ، مجھے افسوس ہے میری گاڑی پر جوتے مارنے والے کو کارکنوں نے خوب مارا، جوتے مارنے والابےچارہ عمران خان کے ہاتھوں گمراہ ہوا تھا۔

پرویز الہٰی کے پاس 186 اراکین نہیں وہ اعتماد کا ووٹ نہیں لے سکتے، ہمارے پاس 179 اراکین ہیں، رن آف الیکشن میں ہم کامیاب ہوں گے،

انہوں نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے اراکین ہمارے ساتھ آنا چاہتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ پی ٹی آئی ارکان کے آڑے آرہا ہے، اب وہ اعتماد کا ووٹ نہ دے کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سلیمان شہباز اور جہانگیر ترین کی ملاقات پر رانا ثناللہ نے کہا کہ یہ کوئی  پہلی ملاقات نہیں ہے، سلیمان شہباز جہانگیر ترین سے پہلے بھی ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، حمزہ شہباز اپنی والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک میں مقیم ہی۔

تفریح

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ ٹیکس ادا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ رخ خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار قرار

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے  شاہ رخ خان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی بھارتی سیلیبریٹی قرار دیا گیا ہے۔

فورچون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نےسال 24-2023 میں 92 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے بھارت کے سب سے بڑے سیلیبریٹی ٹیکس دہندہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

 رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار شاہ رخ کے بعد فہرست میں تامل فلموں کے اداکار تھلاپتی وجے شامل ہیں، جنہوں نے اس سال  80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔ 

جبکہ  اس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان کہلائے جانے والے سلمان خان کا نمبر آتا ہے جنہوں نے  75 کروڑ ٹیکس ادا کیا،اس کے بعد  امیتابھ بچن 71 کروڑ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین ویرات کوہلی 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کر کے نمایاں رہے۔

اسی طرح خواتین میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی بالی وڈ  اداکارہ کرینہ کپورخان  ہیں، جنھوں نے 20 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں پر پابندی ختم کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی

وفاقی وزیر ہوا بازی (ایوی ایشن) خواجہ آصف کا  کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے ) پر  یورپی  کمیشن اور یورپی ایوی ایشن  سیفٹی ایجنسی کی جانب سے عائد کردہ پابندی ختم کر دی گئی ہے،

اس موقع پر خواجہ آصف  کا کہنا تھا  کہ یہ ایک تاریخی دن ہے، یہ کامیابی وزارت ہوابازی کی مکمل توجہ سے ممکن ہوئی، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، پابندی ہٹنے سے پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں فائدہ ہوگا، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس کے  خاتمے کے لیے بہت محنت کی۔

دوسری جانب پی آئی اے کےترجمان نے بیان میں کہا کہ یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستانی ائیرلائنزسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ہوگیا ہے جس سے پی آئی اے اور ایئر بلیو کو تھرڈ کنٹری آپریٹر کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جولائی 2020 میں اس وقت کے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے پارلیمنٹ میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے انکشاف اور مشکوک لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے سمیت تام پاکستانی ائیر لائنز  پر برطانیہ اور یورپ آنے پر  پابندی عائد کر دی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ  

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ  

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 2 ہزار100 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ77 ہزار 300  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ37 ہزار 740 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس  کے بعد  عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2661 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 700 روپے کی کمی ہوئی تھی ،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کی کمی سے 2640 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll