پاکستان
جنیوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد کا اعلان کیا گیا،وزیراعظم
مخالفین کے پراپیگنڈے پر کان دھرتے تو امداد کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا،بدقسمتی سے ملک میں تقسیم در تقسیم پیدا کر دی گئی ہے،شہباز شریف کی پریس کانفرنس
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مسلسل کوشش کرتے رہیں گے۔مخالفین کے پراپیگنڈے پر کان دھرتے تو امداد کا سوال ہی پیدا نہ ہوتا،
بدقسمتی سے ملک میں تقسیم در تقسیم پیدا کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ جنیوا کانفرنس کامیاب ہوئی،
جینوا کانفرنس میں پاکستان کے لیے 9 اعشاریہ 7 ارب ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا،امداد کے حوالے سے ہمیں طے کرنا ہو گا،کیسے ایک ایک پائی استعمال کرنی ہے۔
اسلامی ڈیولپمینٹ بینک کی جانب سے امداد پر حیرانی اور خوشی ہوئی،ورلڈ بینک نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 2 ارب ڈالر کا اعلان کیا۔
سعودی عرب نے ایک ار ب ڈالر کا اعلان کیا،امریکہ نے 100ملین ڈا لر کا حصہ ڈالا۔قطر نے 25 ملین ڈالر کا اعلان کیا جبکہ جینوا میں اسلامی ڈیولپمینٹ بینک نے بڑی امداد کا اعلان کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اٹلی،نیدرلینڈ،ناروے، فرانس،سویڈن اور برطانیہ بھی امداد دینے والے ممالک میں شامل ہیں۔
مخالفین نے ہمارے خلاف پراپیگنڈہ کیا لیکن رقوم کا اعلان قوم کی عزت،توقیر اور اعتماد کا اظہار ہے جو پاکستان پر کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
میں نے جینوا میں کہا تھا کہ امدادی رقم کی ایک ایک پائی عوام کی خوشحالی اور ترقی پر نچھاور کی جائے گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے بہترین مسودہ تیار کیا گیا،
جنیوا میں دنیا کو وفاق نہیں تمام صوبوں کی یگانگت کا پیغام دیا گیا،کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ حکومت پر ہماری عوام اور دنیا نے اعتماد کیا۔
اب ہم نے اپنی کاوشیں اور توانائی بروئے کار لا کر کام کرنا ہے،جینوا کانفرنس میں تمام شریک ممالک کی جانب سے امداد پر مشکور ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شفافیت کے ساتھ امداد کو استعمال کرنا ہو گا،ہماری ٹیم میں تجربہ کار،باہمت اور نوجوان لوگ موجود ہیں۔
علاقائی
کرم ایجنسی میں جنگ بندی کی کوششیں ناکام، مزید 12 افراد جاں بحق
گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 سے زائدافراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں
کرم ایجنسی میں جنگ بندی معاہدے کے ذریعے دشمنی روکنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد تازہ مسلح تصادم کے نتیجے میں مزید 12 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی خونریز لڑائی کے نتیجے میں اب تک 90 افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے اندھا دھند فائرنگ کے تازہ واقعات اپر اور لوئر کرم کے علاقوں میں پیش آئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرم ایجنسی میں حالیہ مسلح تصادم کا آغاز گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد ہوا تھا، اس حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، بعد ازاں مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کے کردار ادا کرنے کے بعد متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوگیا تھا۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ جالمے، چادریوال اور تالو کنج گاؤں کے درمیان پیش آیا، لوئر، اپر کرم کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، متحارب فریقین نے لاشوں اور یرغمالیوں کا تبادلہ بھی کیا، ایک ہفتے میں کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 90 ہوچکی ہے۔
جمعرات کے روز سے اس مسلح تصادم کے دوسرے ہفتے کے آغاز پر اپر کرم کے علاقے غوزرگڑی میں ایک شخص فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ غوزرگڑی، مقبال اور کنج علی زئی کے علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ اپر کرم میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی، 116 ونگ) کے باسو کیمپ کو مارٹر شیل سے نشانہ بنایا گیا، اس حملے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جاوید اللہ محسود، مقامی قبائلی عمائدین اور پولیس اہلکاروں نے اپنی گاڑیوں پر سفید جھنڈے لگاکر بالیش خیل اور سنگینا میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوشش کی، تاہم حالیہ فائرنگ کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ ان کی امن کے لیے یہ کوششیں اور متاثرہ علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کرنے کا مقصد کامیاب نہیں ہوسکا۔
لوئر کرم میں اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) حفیظ الرحمٰن، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جہانزیب، سابق رکن قومی اسمبلی فخر زمان بنگش، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض شاہین، ونگ کمانڈر اور مقامی عمائدین نے خارکلے، مارگنائے چینا کے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لیے کوششیں کیں، تاہم ان کی یہ کوششیں بھی فائرنگ رکوانے میں ناکام ہوگئیں اور باغان، علی زئی، خارکلے اور بالیچ خیل کے علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
کمشنر کوہاٹ ڈویژن، کوہاٹ، ہنگو اور اورکزئی اضلاع کے ارکان پر مشتمل گرینڈ جرگے میں بھی جمعرات کے روز امن و امان کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس سے ایک روز قبل دونوں جانب کے متحارب فریقین نے 30 نومبر کو ختم ہونے والی جنگ بندی میں ایک ہفتے کی توسیع پر اتفاق کیا تھا۔
ٹیکنالوجی
آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون جلد بازی میں متعارف کرایا، میٹا کا الزام
شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، میٹا
سوشل میڈیا کمپنی میٹا نے الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے قانون سازی میں جلد بازی سے کام لیا ہے۔
کمپنی کے مطابق شواہد اور نوجوانوں کی آرا کو مدنظر رکھے بغیر قانون سازی کی گئی، واضح رہے کہ اس پابندی کا اطلاق ایک سال کے عرصے میں ہوگا۔
خیال رہے کہ 28 نومبر کو آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے ملک میں 16 سال سے کم عمر بچوں پرسوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دی تھی۔
بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہوگا۔
اب تک بیشتر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے قانون پر عملدرآمد کی بات کی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر بھاری جرمانوں کا سامنا ہوگا۔
مگر سوشل میڈیا کمپنیوں کی جانب سے اس کے نفاذ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستان
آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی کا دورہ، پاک چین مشترکہ مشقوں کا جائزہ
آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر
آرمی چیف سید عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر(این سی ٹی سی) پبی کا دورہ کیا اور پاک چین مشترکہ فوجی مشقیں وارئیر 8 کے شرکا سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو سراہا۔
نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹرپہنچنے پر کور کمانڈر راولپنڈی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر کو کو مشقوں کے اسکوپ اور ان کے منعقد کیے جانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک چین مشترکہ فوجی مشق وارئیر 8 میں حصہ لینے والے شرکا سے گفتگو بھی کی اور مشترکہ مشقوں کے دوران بہترین پیشہ ورانہ اور بہترین کارکردگی پر شرکا کو سراہا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق "وارئیر-8" مشق 19 نومبر 2024 کو شروع ہوئی تھی، جو تین ہفتوں پر محیط انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ مشقوں کی سالانہ سیریز کا آٹھواں حصہ ہے۔
-
علاقائی 11 گھنٹے پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
کھیل 10 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 8 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی