تقسیم در تقسیم کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے دھڑے آج پھر سے ایک ہوگئے، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار ایم کیو ایم مرکز بہادرآباد پہنچ گئے، مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی سے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مصطفیٰ کمال نے پی ایس پی کو ایم کیو ایم میں ضم کرنے کا اعلان کردیا۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ مشترکا کاوشیں رنگ لائی ہیں، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ قوم میں مایوسی پیدا کرنے والوں کو آج مایوسی ہو رہی ہے، پاکستان بنایا تھا، اب پاکستان بچائیں گے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، آج نہ سمجھ میں آنے والے فیصلے ہونے جا رہے ہیں، الطاف حسین سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی، جو کچھ بٹتا تھا، سب کو ملتا تھا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ روزانہ پاکستان کی ریاست اور پاکستان کی فوج کو گالی دی جا رہی تھی، کراچی کو را کے تسلط سے اس لیے آزاد نہیں کروایا کہ آصف زرداری کا اس پر تسلط ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج مصطفیٰ کمال اور اس کے ساتھی ایک اور ہجرت کر رہے ہیں، یہ ہجرت پی ایس پی سے ایم کیو ایم کی طرف ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آصف زرداری کا ارادہ ہے کہ بلاول کو وزیراعظم پاکستان بنائیں، بلاول کو وزیراعظم بنانا ہے تو کراچی کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، پاکستان چلانے والوں سے گزارش ہے کہ اب کراچی کے لوگوں کے دکھوں کا مداوا کرنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کو پالتا ہے، آج بھی پاکستان کو چلا سکتا ہے، پال سکتا ہے، اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں، کراچی کے نوجوانوں کو ایک بار مکمل معافی دی جائے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی بھائی کی رہنمائی میں کام کریں گے، ذرا سا شریف کیا ہوئے، پورا شہر ہی بدمعاش ہوگیا۔
فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تین دھڑے آپس میں آج ملنے جا رہے ہیں، ایم کیو ایم میں واپس جا رہے ہیں جو ہماری پیرنٹ پارٹی ہے، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کو آج ختم کرنے کا اعلان کروں گا۔
سینیئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان عامر خان کا کہنا ہے کہ نجی کام سے دبئی میں تھا،کل ہی آیا ہوں، تمام معاملات میرے علم میں ہیں، ایم کیو ایم ہی ایک حقیقت ہے اور وقت نے یہ بات ثابت کر دی۔
عامر خان نے کہا کہ اتحاد میں برکت ہوتی ہے، سیاست میں کوئی چیز حتمی نہیں ہوتی، آج جو دوست ہیں وہ کل دشمن ہو سکتے ہیں، جو دشمن ہیں وہ دوست ہو سکتے ہیں۔

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 16 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 13 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 12 گھنٹے قبل

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 13 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 10 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 11 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 16 گھنٹے قبل

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 17 گھنٹے قبل

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 16 گھنٹے قبل

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 15 گھنٹے قبل








