لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کروائے۔

.jpg&w=3840&q=75)
انہوں نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور دیگر کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ن لیگ حکومت میں آئی تو ملکی معیشت تباہ ہوئی اور اس کی بنیادی وجہ منی لانڈرنگ اور کرپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر پنجاب کو موصول ہوگئی ہے، گورنر پنجاب کو چاہیے کہ وہ مزید انتظارکیے بغیر سمری پر دستخط کریں، خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، نگران حکومت کے لیے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے رابطہ کررہے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا لیکن وفاقی حکومت نے عدالت کے حکم کو نہیں مانا، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن سے اپنا منہ چھپا رہی ہیں، پی ڈی ایم جماعتیں عوام کا سامنا نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کروائیں، اگر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ ہوا تو ملک گیراحتجاج کریں گے۔
ایک سوال پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کرالیکشن پر بات کریں، ملک کیلئے بھی بہتر یہی ہے کہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اورالیکشن پر بات کریں۔
انہوں نے کہا کہ صدر وزیر اعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، اعتماد کے ووٹ کا کہنا صدر پاکستان کا آئینی حق ہے، ہم تو چاہتے ہیں کہ نواز شریف واپس وطن آئیں۔
پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے، عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی دباؤ کی وجہ سے اپنے ہی بیان سے ہٹ گئی ہے۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 18 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 16 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 21 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 21 hours ago







