ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے۔ مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ابھی معاملہ طے ہورہا ہے، جلد بتائیں گے۔


ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، اگر انتخابات ہوئے تو یہ انہیں تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلے کیلئے گزشتہ روز سے کئی اجلاس کرچکی ہے، اب بھی پارٹی رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے اجلاس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، فیصل سبزواری، مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر رہنماء شریک ہیں۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ پارٹی تمام تر تحفظات کے باوجود بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی، رابطہ کمیٹی اراکین کی اکثریت نے میدان خالی نہ چھوڑنے کی رائے دی ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ابھی معاملہ طے ہورہا ہے، جلد بتائیں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے قانونی ٹیم کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا ہے، جس سے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد سمیت دیگر حصوں میں پولنگ رکوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سندھ حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات کو بنیاد بناکر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ کر الیکشن ملتوی کرنے کا کہا تھا تاہم ای سی پی نے کراچی اور حیدرآباد میں مقرری وقت 15 جنوری کو ہی الیکشن کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago





