شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا‘ نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے‘ زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا اور ان کی سیاست پرقل پڑھا جائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بیان


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، 15 اپریل تک جنرل الیکشن کا شیڈول آجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اعتمادکا ووٹ لینا ہوگا، نوازشریف بھی واپس نہیں آئیں گے اور ان کی سیاست پرقل پڑھا جائے گا کیوں کہ زرداری ن لیگ سے پرانا حساب پورا کر رہا ہے، زرداری ایک کو لندن دوسرے کو رائیونڈ چھوڑ کر آئے گا جب کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کی بھی جنم جنم کی مخالف ہے، اس لیے ایم کیو ایم الیکشن بائیکاٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد سے بھی باہر نکلے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کا انداز بدل دیا ہے، کاؤنٹ ڈاؤن شروع 15اپریل تک جنرل الیکشن شیڈول بھی آجائے گا، پی ڈی ایم منہ چھپانے کی بجائے مقابلے کی طرف آئے ورنہ قصہ پارینہ بن جائے گی کیوں کہ وزیرخزانہ کے بیان کے بعد فارن کمرشل اکاؤنٹ بھی لوگوں نے خالی کرنا شروع کردیے ہیں، ایک طرف آٹےکی لائن ہوگی اور دوسری طرف بینک کے شٹرڈاؤن ہوں گے۔


مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 4 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago





