وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ
اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ جرمنی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے،وزیر خارجہ کو دورہ ء جرمنی کی دعوت ان کے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کی جانب سے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران ، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس، جرمنی کی پارلیمنٹ کے صدر وولف گانگ شوئبلے سمیت اہم قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایسے تاریخی وقت پر ہو رہا ہے جب پاکستان اور جرمنی کے مابین، دو طرفہ سفارتی تعلقات کو ستر سال مکمل ہو رہے ہیں۔
وزیرخارجہ جرمنی میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظر پر روشنی ڈالیں گے۔برلن میں واقع پاکستانی سفارت خانے کا دورہ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات بھی وزیر خارجہ کے شیڈول میں شامل ہے ۔
یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ 2012 کے بعد یہ پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ ء جرمنی ہے۔
توقع ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورہ ء جرمنی سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملے گی اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ میں معاونت حاصل ہو گی۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 4 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل




