عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ پرحملے کی تحقیقات میں رکاوٹ کون ڈال رہا ہے؟ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے وکلا سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کو پوتے پوتیوں کے سانے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
میں اپنے اوپرہونے والے حملے پرمقدمہ درج نہیں کراسکا، پچتر سالہ اعظم سواتی پر ٹوئٹ کرنے پرپورے ملک میں مقدمات درج ہوئے۔ مجھ پر حملے کی پلاننگ پہلے سے کی جا رہی تھی۔
وکلا سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا بحران پہلے کبھی نہیں آیا۔ اقتدار میں بیٹھےسب حکمران فیل ہو چکے ہیں۔ حکومت کو کوئی بھی پیسے دینے کو تیار نہیں ہے۔
ملک کو دانستہ طور پر بحرانوں کا شکار کیا گیا۔ حکمران فیل ہو چکے ہیں، معیشت کی بہتری کے لیے ان کے پاسک کوئی حل نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی اس حکومت کو پیسے دینے کو تیار نہیں سعودی عرب نے پاکستان کی امداد مشروط کردی، سعودی عرب نے کہا کہ ہم اس طرح پیسے نہیں دیں گے۔ ان دو خاندانوں کی دولت بڑھ گئی اور پاکستان غریب ہو گیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ وکلا پاکستان کو دلدل سے نکال سکتے ہیں۔ سازش کے تحت رجیم چینج کا فیصلہ کیا گیا۔ رجیم سازش کے بعد ملک میں بحران آیا۔
شہباز شریف دنیا کا چکر لگا رہا ہے لیکن کوئی اسے پیسے نہیں دے رہا۔ ملک میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے، بلاول بھٹو تو ملک میں نظرنہیں آتا۔

دبئی ائیرشو: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، پاکستانی پائلٹس نے چائےکی پیشکش کر دی
- 12 گھنٹے قبل

ریپر طلحہٰ انجم نےکنسرٹ میں بھارتی پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی
- 13 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 18 گھنٹے قبل

مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ مکروہ اقدام ہے، اس سے نمٹنا ہوگا،برطانوی وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

شوگر ملز مالکان اپنے مفاد کیلئے چینی کی برآمدات اور قیمتوں کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوئے، رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل

انجینئر الطاف حسین نے نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھال لیا
- 15 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی جس کی تصدیق امریکی کانگریس نے بھی کی، وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

لاہور میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق،5 مزید نئے کیس سامنے آ گئے
- 18 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں شدید ترین دھندکے باعث محکمہ موسمیات کا’ریڈ‘ اور’ یلو‘ الرٹ جاری
- 18 گھنٹے قبل

نیشنل گرڈ کمپنی نے 220 کے وی گھارو گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیا
- 13 گھنٹے قبل

چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
- 13 گھنٹے قبل












