سڈنی کی چاباد آف بونڈی سینیگوگ میں ہونے والی آخری رسومات کے دوران سوگواروں پر رقت طاری ہو گئی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر ربی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے

سڈنی کے علاقے بونڈی میں قتل کیے گئے یہودی ربی کی آخری رسومات کے موقع پر بدھ کو غم اور سوگ کی کیفیت چھائی رہی۔ بونڈی بیچ حملے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے سب سے پہلے ربی ایلی شلانگر کو سپردِ خاک کیا گیا۔
سڈنی کی چاباد آف بونڈی سینیگوگ میں ہونے والی آخری رسومات کے دوران سوگواروں پر رقت طاری ہو گئی، جبکہ بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر ربی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے رہے۔ پانچ بچوں کے والد 41 سالہ ربی ایلی شلانگر اتوار کی شام اس وقت مارے گئے جب مسلح افراد نے ایک یہودی تہوار پر فائرنگ کر دی۔
دو نوجوان خواتین غم سے نڈھال ہو کر تابوت سے لپٹ گئیں، جبکہ ربی کے سسر یہورام اُلمان نے آبدیدہ ہو کر کہا کہ ان کے لیے یہ سوچنا بھی ممکن نہیں کہ وہ ایک دن بھی اپنے داماد کے بغیر گزاریں گے۔
ربی ایلی شلانگر کو علاقے میں “ربی آف بونڈی” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ جیلوں اور اسپتالوں میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی آخری رسومات یہودی تہوار حنوکہ کے دوران ہوئیں، جو عموماً خوشیوں کا موقع ہوتا ہے، مگر اس بار فضا سوگوار رہی۔
سینیگوگ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جبکہ اندر جگہ نہ ملنے والے افراد سڑک پر کھڑے ہو کر موبائل فون کے ذریعے تقریب دیکھتے رہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ یہ دن یہودی برادری کے لیے نہایت مشکل ہے۔
اسی حملے میں مارے گئے ایک اور ربی، 39 سالہ یعقوب لیویٹن، کی تدفین بھی بعد ازاں شہر میں کی جائے گی۔ حکام کے مطابق حملہ آور باپ بیٹا شدت پسند نظریے سے متاثر تھے اور اس حملے کا مقصد یہودی برادری میں خوف پھیلانا تھا۔
واقعے نے آسٹریلیا میں اسلحہ قوانین اور یہود دشمنی کے خلاف اقدامات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 21 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک گھنٹہ قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل





