Advertisement
تفریح

ایوارڈ شوز صرف من پسند لوگوں کیلئے ہوتے ہیں ،فیصل قریشی

لوگوں کو اپنی اداکاری کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 22nd 2023, 2:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایوارڈ شوز صرف من پسند لوگوں کیلئے ہوتے ہیں ،فیصل قریشی

کراچی: پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کو اپنی اداکاری کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسر برانڈز سب اپنی اپنی لابی کے مطابق یہ اعزاز دلواتے ہیں۔

سینئر اداکار فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو میزبانی کرواکر تو کبھی ڈانس پرفامنس کے بعد ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

 اداکار کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب میں وہ بھی فیورٹ رہا لیکن اب بات کی دل میں کوئی اہمیت نہیں رہی۔

Advertisement
Advertisement