جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

35سال پرانی مشہور ویڈیو گیم 10 کروڑ روپے میں فروخت

سپر ماریو برادرز کی 35 سال پرانی گیم 10 کروڑ روپے میں فروخت کردی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

35سال پرانی مشہور ویڈیو گیم   10 کروڑ روپے میں فروخت
35سال پرانی مشہور ویڈیو گیم 10 کروڑ روپے میں فروخت

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سپرماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کارٹریج 6 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئی جو پاکستانی تقریبا 10 کروڑ روپے بنتے ہیں۔اسے ڈیجیٹل ویڈیو گیم کی تاریخ میں سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گیم کہا جا سکتا ہے۔

ڈیلاس میں واقع نیلامی کمپنی کے مطابق سپرماریو برادرز کی گیم کارٹریج (کیسٹ) 1986 میں کرسمس پر تحفے کے لیے خریدی گئی تھی اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی۔ اسے استعمال ہی نہیں کیا گیا اور یہ اتنا عرصہ دراز میں ہی پڑی رہی۔

اس گیم کا پہلا ورژن 1986 میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن 1987 میں اس کی پیکنگ تبدیل کردی تھی اور یہی وجہ ہے کہ 1986 کی پیکنگ والے صرف چند گیم ہی موجود ہیں جو اب نایاب ترین شمار ہوتے ہیں۔ نیلام ہونے والا گیم دراصل 1986 کا ہی ہے، اسی وجہ سے وہ اتنی زیادہ قیمت میں فروخت ہوا ہے۔

ماہر ویلری مِک لیکی کے مطابق اس گیم کی کاپیاں بہت کم بنائی گئی تھیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ سپرماریو برادرز کی یہ نایاب گیم کارٹریج اتنی زیادہ  قیمت  میں فروخت ہوئی۔

پاکستان

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کیساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پاکستان خطے میں اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی شعبے میں خاص شراکت داری ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سکھ رہنما پر حملے کا معاملہ امریکی محکمہ انصاف دیکھ رہا ہے۔
ویدانت پٹیل نے بھارت سے آسٹریلوی صحافی کی ملک بدری کے حوالے سے کہا جمہوریت میں آزادی صحافت کا لازمی کردار ہے، بھارتی حکام آسٹریلوی صحافی کے معاملے پر جواب دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم شاعر اور فلسفی نے امت مسلمہ کو سوچ اور امید کی نئی جہت دی۔ یہ بات انہوں نے یہاں علامہ اقبال کونسل کے زیر اہتمام علامہ محمد اقبال کی یاد میں ’’بیادِ اقبال‘‘ کے عنوان سے منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے علامہ اقبال کونسل کے چیئرمین علامہ ذوالفقار احمد چیمہ کی سرپرستی میں اقبال کے فلسفے، زندگی اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے اس اہم تقریب کے انعقاد کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قوم امید کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی جس کا درس اقبال نے بھی اپنی شاعری اور دیگر ادبی تصانیف میں دیا۔

انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اسلامی تہذیب کے احیاء پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے عظیم مستقبل کے لیے پرامید ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے ملک میں معاشی طاقت بننے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ اسحاق ڈار نے اقبال کی تعلیمات کو اجاگر کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلسل جدوجہد کریں، علم حاصل کریں اور تحقیق پر توجہ دیں۔ پاکستان میں ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے بھی خطاب کیا اور علامہ محمد اقبال کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے پاکستان کا تصور ایک علیحدہ وطن کے طور پر پیش کیا۔

ایران کے دفتر خارجہ کی عہدیدار ڈاکٹر معصومہ ایرانی نے عظیم شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اسلامی اقوام کے اتحاد اور مسلم ممالک کی یکجہتی پر یقین رکھتے تھے۔ تاجکستان کے سفارت کار امام علی شفائی نے بھی علامہ محمد اقبال کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll