Advertisement

کراچی میں رواں سال کی دوسری بینک ڈکیتی ہوگئی

کراچی : سخی حسن کے قریب موجود نجی بینک سے مسلح ملزم 34 لاکرزلوٹ کر لے گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 12th 2021, 9:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق     کراچی میں رواں سال کی دوسری بینک ڈکیتی ہوگئی ۔ سخی حسن کے قریب موجود نجی بینک سے مسلح ملزم 34 لاکرزلوٹ کر لے گئے، جبکہ  نجی سکیورٹی کمپنی واردات ناکام بنانے میں ناکام رہی ہے۔

پولیس کے مطابق بینک میں تعینات واحد سکیورٹی گارڈ اپنے دوست کے ساتھ باہر گیا تھا ۔ رات کو جب وہ واپس آیا اور بینک میں داخل ہونے لگا تو چار ڈاکو اسے یرغمال بنا کر اندر گھس گئے ۔ ملزموں نے رات 9 بجے سے لے  صبح ساڑھے پانچ بجے تک گیس سلینڈر اور کٹر کی مدد سے  34 لاکرز کےتالے کاٹے ۔ بینک کا سکیورٹی الارم تو بجا مگر نجی سکیورٹی کمپنی واردات کو ناکام نہیں بنا سکی ۔

دوسری جانب  لاکرز مالکان نے شکوہ کیا کہ  بینک انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہی۔

پولیس کے مطابق  واردات میں ملوث ملزمان بینک کا ڈی وی آر سسٹم اورسکیورٹی گارڈ کا اسلحہ بھی ساتھ لے کرفرارہوگئے ہیں ،  جبکہ سکیورٹی گارڈ کو تفتیش کے لیےحراست میں لے لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement