Advertisement
پاکستان

فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

 لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کو آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 25th 2023, 6:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم

 

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی گئی۔لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی بازیابی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی۔

عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔عدالت نے ہدایت کی ہے کہ فوادچودھری کو ایک بجکر30منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا ہے کہ فواد چودھری اس وقت کہاں ہیں؟ وکیل نے بتایا ہے کہ فواد چودھری سروسز اسپتال میں ہیں۔

واضح رہے کہ ا فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Advertisement