جی این این سوشل

پاکستان

آصف زرداری کو بڑا ریلیف ، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا

 سابق صدر آصف زرداری کو ایک اور بڑا ریلیف مل گیا، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آصف زرداری کو  بڑا ریلیف ، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جج ناصر جاوید رانا نے احتساب عدالت کے دائرہ اختیار نہ ہونے پر ریفرنس واپس بھیج دیا۔ عدالت نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سے پہلے آصف زرداری کے خلاف توشہ خانہ اور آٹھ ارب کی ٹرانزیکشن کے ریفرنس واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

پاکستان

وزیرخارجہ کا ڈنمارک کی پارلیمان میں قرآن پاک کی بے حرمتی ممنوع قراردینے کے بل کی منظوری کا خیر مقدم

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرخارجہ کا ڈنمارک کی پارلیمان میں قرآن پاک کی بے حرمتی ممنوع قراردینے کے بل کی منظوری کا خیر مقدم

نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ڈنمارک کی پارلیمنٹ کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کو ممنوع قرار دینے کا بل منظور کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے اس فیصلے کو منصفانہ قرار دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دیگر یورپی ممالک اس اقدام کی پیروی کرتے ہوئے اسی قسم کی قانون سازی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الہامی کتابوں کی بے حرمتی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کے عقائد کے منافی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے قانون کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو دو سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

نگران وزیر صحت کی پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام دینے کی یقین دہا نی

 آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے صحت عامہ کے پروگرام میں بہتری کےلئے  جامع پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نگران وزیر صحت کی  پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام دینے کی یقین دہا نی

نگران وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے پنجاب حکومت کو صحت سہولت پروگرام سے متعلق ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  انہوں نے صحت عامہ کے پروگرام میں بہتری کےلئے  جامع پالیسی اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

نگران  وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبوں میں  سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار میں بہتری کے لئے ستر ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

نگران  وزیر صحت ڈاکٹر ندیم نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے سروسز اسپتال میں سہولیات دینے پر  ان کے اقدام کو بھی سراہا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بین الاقوامی انسانی حقوق کی تقریب سے خطاب

صدر مملکت نے کہا کہ جب بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پوری ریاستی انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بین الاقوامی انسانی حقوق کی تقریب سے خطاب

صدر مملکت ڈاکٹڑ  عارف علوی نے کہا ہے کہ اقلیتوں سمیت معاشروں کے مختلف طبقوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پاکستان کے پاس جامع قانون موجود ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں بین الاقوامی انسانی حقوق کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی اقلیتوں کے خلاف کوئی واقعہ ہوتا ہے تو پوری ریاستی انتظامیہ حرکت میں آجاتی ہے۔

صدر نے ایک ایسا نظام قائم کرنے پر بھی زور دیا جس میں جنگ کی کوئی گنجائش نہ ہو۔ انہوں نے غزہ میں صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت نہتے لوگوں کو شہید کیا جارہا ہے۔

انسانی حقوق کے نگران وزیر خلیل جارج نے اس موقع پر کہا کہ اقلتیں آزادانہ طور پر اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کررہی ہیں اور اپنے تہوار منارہی ہیں جو ملک میں آزادی اور سیکورٹی کے احساس کا مظہر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll