Advertisement
تجارت

اسٹیٹ بنک نے ایلسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کو ڈالر کیپ ہٹانے سے منع کر دیا

کراچی:اسٹیٹ بنک نے ایلسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کو ڈالر کیپ ہٹانے سے منع کر دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جنوری 25 2023، 9:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسٹیٹ بنک نے ایلسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کو ڈالر کیپ ہٹانے سے منع کر دیا

ایکسچینج کمپنز نے ڈالر کی اڑان روکنے کے لئے اوپن مارکیٹ میں ڈالر پر کیپ لگایا، جس سے ریٹ تو رک گیا پر حیقیقت میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر نایاب ہوگیا۔ ڈالر نایاب ہونے سے ڈالر ہولڈنگ کرنے والے من مانے ریٹ پر ڈالر فروخت کرتے رہے اور ڈالر کی بلیک مارکیٹ پروان چڑھنے لگی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ ڈالر کے تین، تین ریٹ چلنے لگے۔ 

ایک ریٹ انٹرینک مارکیٹ کا ہے، جہاں سے درآمدی ایل سیز کے لئے دستاویز کلئیر کرائے جاتے ہیں، دوسرا ریٹ اوپن ایکسچینج مارکیٹ کا ہے، یہ بات بھی سمجھنے کی ہے کہ اوپن مارکیٹ سے ڈالر کون خرید سکتا ہے۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن چئیرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر پر جانے والے، علاج یا تعلیم کے لئے جانے والوں کو ہی ڈالر فروخت کرتے ہیں۔ یہ بھی بتایا کہ اس وقت ایکسچیج کمپینز کو ڈالر کہیں سے بھی نہیں مل رہا، اسٹیٹ بینک نے پہلے ہی ڈالر کی امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، سپلائی چین متاثر ہونے سے اور کیپ لگنے سے بلیک میں ڈالر کا ریٹ آسمان پر پہنچ گیا تھا۔ بلیک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 255 روپے سے 260 روپے چل رہا تھا۔

Advertisement
Advertisement