جی این این سوشل

پاکستان

33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا

اسلام آباد:33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے 33 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخاب کروانے کا اعلان کردیا۔ 33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی الیکشن 16 مارچ کو ہوگا، امیدوار کاغذات نامزدگی 6 سے 8 فروری تک جمع کراسکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9 فروری کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن 33 حلقوں میں امیدواروں کو انتخابی نشانات 23 فروری کو جاری کرے گا۔

واضح رہے کراچی کے 9، راولپنڈی کے 5، اسلام آباد کے 3، لاہور و ملتان کے 2، 2 اور خیبرپختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

تجارت

غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن

فنڈز کی کمی کی وجہ سے کئی محکموں میں تقرریوں پر پابندی عائد ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر قانونی طور پربڑی بلیوں سمیت دیگرجانوروں کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد: وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے بڑی بلیوں سمیت دیگرایسے جانور جن کی پرورش پاکستان میں نہیں ہوسکتی کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

ملک میں 44نیشنل پارکس کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کے پی سی ون کےلئے صوبوں نے بھی فنڈز دینے ہیں ان کا انتظار کیا جارہا ہے، فنڈز کی کمی کی وجہ سے کئی محکموں میں تقرریوں پر پابندی عائد ہے۔

جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سیمی ایزدی کے سوال کے جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ ملک بھرمیں 44 محفوظ علاقے قرار دیئے گئے ہیں جن میں گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان ایک اورسندھ میں 2 شامل ہیں۔

اس کے پی سی ون صوبوں سے آنے ہیں ان کا انتظارکیا جارہا ہے۔ ہماری تیاری مکمل ہے ، پارکس میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈزکی کمی کی وجہ سے یہاں تقرریاں بھی نہیں کی جارہیں۔

یہ ہمارے قدرتی وسائل ہیں، گرین کلائیمیٹ فنڈ سے پاکستان کو کم پیسے ملتے ہیں اس کےلئے ہم نے مستقل کیس لڑا ہے، ان نیشنل پارکس کی دیکھ بھال صوبوں نے کرنی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ تر گرانٹس قرض کی مد میں دی جارہی ہیں ہم نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ یہ گرانٹ ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ہنٹنگ سب سے زیادہ بلوچستان میں ہورہی ہے، ہم نے باہر سے بڑی بلیوں سمیت دیگرایسے جانور جن کی پرورش پاکستان میں نہیں ہوسکتی کی درآمد پر پابندی عائد کی ہے۔

اسلام آباد سے ایک بنگال ٹائیگر برآمد ہواجو غیرقانونی طور پر یہاں لایا گیا ،یہاں موافق آب ہوا نہ ہونے کی وجہ سے ہلکان ہے، اس کوافریقہ یا کسی مناسب ملک میں بھجوائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ اصول بنایا ہے کہ جو پرندہ باہر سے کسی جہاز میں کوئی لائے گا وہ وہی واپس لے جاسکے گا،اس کےلئے چپ دکھانا لازمی ہوگی۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی کا بجٹ سیلاب کے بعد زندگی بچانے والے منصوبوں کےلئے مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں پلاسٹک کے استعمال پر ہمارے مطالبے پر سینیٹ نے پابندی لگائی ، اس پر چیئرمین سینٹ کے شکرگزار ہیں، ملک میں پلاسٹک کا فضلہ جمع کریں تو 2 کے ٹو پہاڑ بن جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی مینوفیچرنگ کمپنی نہیں ہے، ہمیں الیکٹرک وہیکل پالیسی کا نچلی سطح سے آغاز کرنا ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

فرد جرم عائد ہونا سیاسی حریفوں کی دشمنی کے باعث ہے، ٹرمپ

ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ ’’مکمل طور پر بے قصور‘‘ ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فرد جرم عائد    ہونا  سیاسی  حریفوں کی  دشمنی کے باعث  ہے، ٹرمپ

نیویارک: امریکا کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

گرینڈ جیوری نے ووٹنگ کے عمل کے ذریعے ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا، جبکہ سابق صدر نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کو جمہوریت پسندوں کا انتقام قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں ایک فحش فلم اسٹار کو بھاری رقم ادا کی تھی۔ان پر انتخابات کے دوران رقم کی ادائیگی چھپانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار بننے کے لیے انتخابی مہم چلا رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک

واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔

حکام کے  مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll