لاہور :لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روزقبل آگاہ کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی نائب صدر مریم نواز اور نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر فیصل بخاری بھی بینچ کے روبرو پیش ہوئے ۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے، 10 اپریل کو جواب جمع کرایا گیا تھا۔ عدالت نے نیب کو مریم نواز کی گرفتاری سے 10 روز قبل آگاہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک و شبہ نہیں نیب سیاسی انتقام کا ادارہ ہے ، عمران خان جس کا مقابلہ نہیں کرسکتا نیب ان کے پیچھے پڑ جاتاہے،یہ حکومت اور ان کی طاقت ختم ہو رہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی فتح تبدیلی کا پیش خیمہ ہے، ڈسکہ کے عوام کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جس کی طاقت ختم کرنےکا دعویٰ کرتے تھے اس نے لندن میں بیٹھ کر انہیں شکست دی، مسلم لیگ ن نے ریاستی مشینری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فروری میں یہ دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے، مسلم لیگ ن کو دبانے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی، یہ میدان میں آئے تو عوام کے ووٹوں نے الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کردیا۔ہر فورم پر شکست کھانے کے بعد انہیں عوام کے میدان میں آنا پڑا، یہ مجھے لانگ مارچ کے دن گرفتار کرنا چاہتے تھے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نواز شریف ، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی کردار کشی کرتے تھے، مسلم لیگ ن کو توڑنے کے لیے پانچ سال لگا کر سرتوڑ کوشش کی گئی۔ پی ڈی ایم قائم ہے جو جماعتیں ہیں وہ بہت کمٹٹڈ ہیں اور پی ڈی ایم کا مقصد عوام کو ریلیف دینا اورملکی سمت درست کرنا ہے۔ مولانا فضل الرحمن بلاول بھٹو کے خط کا جواب دیں گے۔
خیال رہے کہ مریم نواز نے جاتی امرا اراضی کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے 12 اپریل تک عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی ۔ مریم نواز کو منی لانڈرنگ اور رائیونڈ میں اراضی کی مبینہ غیر قانونی منتقلی کے سلسلے میں نیب کی دو انکوائریز کا سامنا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 9 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 8 گھنٹے قبل
