Advertisement
پاکستان

امریکہ پاکستان کو تیل فراہمی کے معاہدے میں  رکاوٹیں پیدا کریگا: سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ کی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 31st 2023, 5:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ پاکستان کو تیل فراہمی کے معاہدے میں  رکاوٹیں پیدا کریگا: سرگئی لاوروف

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ یقین ہے امریکا پاکستان کو تیل فراہم کرنے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالے گا۔

روسی وزیر خارجہ کا  اس صورتحال میں بھی پاکستان سمیت ایسے ملکوں کی اکثریت موجود ہے جنہیں اپنے جائز قومی مفاد میں دلچسپی ہے۔

مغربی ممالک روس پر نہ صرف پابندیاں لگا سکتے ہیں بلکہ دہشتگردی بھی کروا سکتے ہیں جیسے سمندر میں بچھائی گئی روسی گیس پائپ لائن کے ساتھ کیا گیا۔

سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ  امریکہ سب سے کہہ رہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات نہ کیے جائیں۔

امریکہ متکبر ہوچکا ہے  اور بے شرمی کا ثبوت دے رہاہے، چین ،بھارت اور ترکی پربھی دباؤ ڈالا گیا، کوئی ایسا ملک نہیں جسے امریکہ نے نہ روکا ہو۔

Advertisement