ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے


بہالپور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف آنے والے چند ہفتوں میں وطن واپس آئیں گے، ٹکٹ کنفرم ہونے تک نوازشریف کی واپسی کی حتمی تاریخ نہیں دے سکتے۔
مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے حکومت سے نکلتے ہی تنقید شروع کردی،عمران خان کو اقتدار کی کرسی تک پہنچنے کیلئے بیساکھیوں کی ضرورت تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اگر معاہدے کی پاسداری کرتے تو عوام پر بوجھ نہ آتا، آئی ایم ایف کا معاہدہ عمران خان نے کیا تھا۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے نے حکومت کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اگر آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے،اگر حکومت چاہے بھی تو عوام کوریلیف نہیں دے سکتی۔
عوام کو پتہ ہے کہ 4سال ملک کس کے پاس تھا،اگر ملک میں آج مہنگائی ہے تو عمران خان کی وجہ سے ہے،ہم پی ٹی آئی کارویہ نہیں اپنا ئیں گے، ن لیگ بیساکھیوں کا سہارانہیں لے گی۔
انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبقات کو رضاکارانہ طور پر آگے آنا چاہیے۔
بہاولپور،کارکن کی طر ح کام کرکے مجھے تسلی ہوئی ہے ، صرف حقائق پر بات کرینگے، ہمارا بیانیہ حقائق پر مبنی ہے، صحافیوں کیساتھ آج بھی کھڑی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:
مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک خاتون نے شور مچا دیا، پاس بلانے پر کہا کہ مریم نواز کی سیکرٹری نے مجھے تھپڑ مارا اور دھکے دیئے، 25 سال سے مسلم لیگ ن کی کارکن ہوں۔

جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 18 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 days ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- a day ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- a day ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 hours ago



