اسلام آباد:جوڈیشنل مجسڑیٹ نے شیخ رشید کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔


عدالت نے شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ شیخ رشید کا جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے جوڈیش نل مجسٹریٹ عمر بشیر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخوست پر شیخ رشید کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کو مسترد کر دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو آج بروز جمعرات 2 فروری کو اسلام آباد کی ایف 8 کچہری پہنچایا گیا۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔
اسلام آباد کی عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو پونے پانچ بجے سنایا جائے گا۔
رات سے گرفتار شیخ رشید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا جس پر شیخ رشید اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔
شیخ رشید نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ آصف زرداری انہیں مارنا چاہتاہے۔ میں نے کہا کہ عمران خان کے پاس آصف زرداری کیخلاف ثبوت ہیں۔ عمران خان نے جو کہا میں اس کو درست سمجھتاہوں۔ گرفتاری کی بجائے مجھ پر ہتک عزت کا کیس کریں۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 18 hours ago

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 21 hours ago

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- a day ago

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- a day ago

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 16 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- a day ago

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 19 hours ago

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 18 hours ago

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- a day ago

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 21 hours ago

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 21 hours ago

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 20 hours ago








