لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ گورنر کو چھوڑیں الیکشن کمیشن الیکشن کی تاریخ دے دے، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر درخواست پر سماعت ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ انتخابات کب کرائیں گے ؟ وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم الیکشن کرانے کےلیے تیار ہیں۔
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ عوامی مفاد کا معاملہ ہے، الیکشن ہونے ہیں، کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔ہر جگہ لکھا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں۔لاء افسر کہاں ہیں ؟ آپ کیا ہدایات لیکر آئے ہیں؟گورنر کی جانب سے کوئی پیش کیوں نہیں ہوا ؟
وکیل پی ٹی آئی علی ظفر کا کہنا ہے کہ گورنر نے پنجاب میں الیکشن سے متعلق کوئی تاریخ نہیں دی۔عدالت میں بیرسٹر علی ظفر نےگورنر پنجاب کا آرڈر پڑھ کر سنا یا۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز نئی پیش رفت ہوئی ،گورنر نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیا۔گورنر نے لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے۔
جسٹس جواد حسن نے کہا ہے کہ آئین میں درج ہے کہ الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں۔آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہوچکی ہے ؟اس سے پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی مگر الیکشن تو ہوئے تھے۔اعلیٰ عدلیہ کے اس حوالے سے متعدد فیصلے ہیں۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ 90 روز پورے ہونے میں ابھی کافی وقت ہے، جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ آپ تاریخ تو دیں کہ الیکشن کب کرائیں گے، ہم تو وہ بات کر رہے ہیں جو آئین میں درج ہے۔
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ الیکشن نہیں ہوں گے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دے دیں، آپ اتنا کام کر رہے ہیں، آپ خود الیکشن کی تاریخ دے دیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔عدالت نے آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی۔فریقین سماعت سے قبل جواب جمع کرائیں اور کاپی درخواست گزار کو فراہم کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 9فروری تک ملتوی کر دی۔
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد عمر نے عدالت کت باہر میڈیاسے گفتگو میں کہا ہے کہ جمعرات کو پنجاب میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، آئندہ سماعت پر امید کرتے ہیں فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ طےبات ہے کہ 90روز میں الیکشن کی تاریخ دینی ہوگی۔ الیکشن کا معاملہ سادہ ہے، عدالت کہہ رہی ہے اسکو پیچیدہ نہ بنایا جائے۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 9 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- a day ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 9 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 10 hours ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 9 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 9 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- a day ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 10 hours ago



