الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے 7 فروری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے 7 فروری کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران،سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے عام انتخابات ، قومی اسمبلی کی86 نشستوں پر ضمنی انتخاب پر بریفنگ دی۔
سیکرٹری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے آزادانہ،منصفانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا،رجسٹرار ہائیکورٹ پنجاب اور کے پی سے جوڈیشنل افسران کی خدمات مانگ لی ہیں، رجسٹرارہائیکورٹ پنجاب اورکے پی کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس منگل 7 فروری کو منعقد ہو گا جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، خیبرپختونخوا شریک ہوں گے، آئی جی پنجاب اورخیبرپختونخوا بھی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات پر بریفنگ دی جائے گی اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 7 گھنٹے قبل
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 4 گھنٹے قبل
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں بھاری اضافے کے بعد سونے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
- ایک گھنٹہ قبل
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 7 گھنٹے قبل
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 5 گھنٹے قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 3 گھنٹے قبل
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 4 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 7 گھنٹے قبل