لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ گورنر کو چھوڑیں اور الیکشن کی تاریخ دیدیں ، ہر روز الیکشن کمیشن کی باتیں ہو رہی ہیں تو یہ اچھاکام بھی کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ مقرر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں درج ہے الیکشن 90 روز میں ہونے ہیں ،
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ معاشی صورتحال خراب ہو چکی ہے، اس سے پہلے بھی معاشی صورتحال خراب تھی لیکن الیکشن ہوئے تھے ،اعلیٰ عدلیہ کے اس حوالے سے متعد دفیصلے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ گورنر کو چھوڑیں آپ الیکشن کی تاریخ دیدیں۔ہر روز الیکشن کمیشن کی باتیں ہو رہی ہیں،تو یہ اچھا کام بھی کر دیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس کیس کیلئے فل بینچ بنا دیں؟ پی ٹی آئی نے فل بینچ نہ بنانے کی استدعا کر دی جبکہ گورنر کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کی گئی ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کتنا وقت درکار ہے یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔ گورنر کے وکیل نے کہا کہ کم از کم 7روز درکار ہیں، اسد عمر نے 7روز کا وقت دینے کی مخالفت کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت آ گئے ہیں تو بے فکر ہو جائیں، چار پانچ روز سے کچھ نہیں ہوتا۔عدالت نے گورنر کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے .
آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو تفصیلی جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کر دی۔
اسرائیل کا جنگ بندی معاہدے کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں آپریشن، 9 فلسطینی شہید 40 زخمی
- 2 گھنٹے بعد
ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، بالائی علاقوں میں برفباری
- 6 منٹ قبل
جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کو لاپتہ افراد کمیشن کا سربراہ مقرر
- 4 گھنٹے بعد
پنجاب میں میٹرک کے مضامین کے گروپس میں اضافہ
- 16 منٹ قبل
پاکستان مشرق وسطیٰ کے 2 بینکوں سے قرض معاہدے کیلئے تیار ہے، وزیر خزانہ
- 17 منٹ بعد
پاکستان میں افغانستان سے غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 3 گھنٹے بعد
سعودی عرب اور امریکا سمیت مختلف ممالک سے سینکڑوں پاکستانی بے دخل
- 2 گھنٹے بعد
بینچز کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے، جسٹس منصور
- 3 گھنٹے بعد
ترکیہ : ریزورٹ میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی
- ایک گھنٹہ بعد
7 اکتوبر کو حماس کے حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف مستعفی
- 12 منٹ بعد
کرم میں قیام امن کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری، بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیار برآمد
- ایک گھنٹہ بعد
ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر بنتے ہی روس پر پابندیاں لگانے کی دھمکی
- 24 منٹ قبل