Advertisement
پاکستان

آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ

تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کا ڈومور کا مطالبہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 4th 2023, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئی ایم ایف کا شکنجہ سخت ،پاکستان سے 500ارب کے ٹیکسز لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد: تکنیکی سطح کے مذاکرات میں عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) نے معاشی ٹیم سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا، اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈزنے مذاکرات میں 200 ارب کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکسز لگانے کی تجویز دیدی، نجکاری پروگرام میں سست روی، گردشی قرضہ کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے۔

آئی ایم ایف نے ڈیزل پر فوری لیوی بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہوگا، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات میں آرڈیننس پر بات چیت طے پاجائیگی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement