Advertisement
علاقائی

کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

بہن کو بھی نشے کی لت لگا چکا تھا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 4th 2023, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی :بوری بند لاش کا معمہ حل،باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا

کراچی: باغ جناح کے سامنے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہوگیا ، باپ ہی بیٹے کا قاتل نکلا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایا کے اسکا بیٹا فیصل نشے کا عادی تھا اور اس بہن کو بھی نشے کی لت لگا چکا تھا، بیٹا گھر میں چوریاں کرتا تھا اس کے بعد محلے میں چوریاں کرکے جینا حرام کررکھا تھا۔

قاتل بات یعقوب مسیح نے بیان میں بتایا کہ صبح 5 بجے میں اپنے بیٹے فیصل کو لے کر گھر سے باہر چلا گیا میں نے اس کے سر پر پتھر مارا اور پھر نوک دار الہ سے اس کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کردیا۔

پولیس نے یعقوب مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Advertisement