جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی: نجم سیٹھی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں افغانستان کےخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں میچز شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا  نے رواں سال مارچ میں افغانستان کا دورہ کرنا تھا اور 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز  متحدہ عرب امارات میں ہونا تھی تاہم آسٹریلیا نے دورہ افغانستان سے انکار کردیا۔

دنیا

سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

سعودی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا ہے اب پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شاہ سلمان کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران اُمت مسلمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لیے رواں سال کا مقدس مہینہ امید اور امن کا باعث بنے گا۔

شاہ سلمان کی طرف سے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی نیب کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

لاہور ہائی کورٹ نے 2 نیب کیسز میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔عمران خان عدالت میں پیش ہوئے اور نیب کی جانب سے آج پیشی کے لیے بلائےگئے 2 نوٹسز میں  حفاظتی ضمانت کی درخواست کی۔عدالت نے 10 دن کے لیے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ۔

وکیل عمران خان کا کہنا تھا کہ  تادیبی کارروائی سے بھی روک دیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ذمہ داری سے حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں۔دوران سماعت عمران خان روسٹرم پر آگئے اور بیان دیا کہ الیکشن کااعلان ہوچکا ہے اور سارا وقت عدالت اور وکیلوں کے ساتھ گزرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ان کی الیکشن مہم گھر سے عدالتوں تک کی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کا وقت نہیں مل رہا، 50  سال میں ایک مقدمہ میرے اوپر نہیں ہوا، 6 ماہ میں 96 مقدمات  درج  ہو چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

ظالموں کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف  پر پابندی  سے    ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے،فواد چوہدری

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان یا پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی کوشش ہوئی تو ایسا ردعمل آئے گا جو آپ سوچ نہیں سکتے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران اتحاد کی میٹنگ کے نتیجے میں ایک مضحکہ خیز پریس ریلیز سامنے آئی ہے، ڈمی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر عوام کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش جاری ہے، ملک میں آئین کو ختم کرکے ایسا گروپ مسلط کر دیا گیا ہے جس کی عوام میں کوئی حیثیت نہیں، عوام سے خوفزدہ گروہ صرف جبر پر قائم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll