پاکستان
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پربرطانیہ پہنچ گئے
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اہم دورے پربرطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار جنرل عاصم منیرسکیورٹی کے اسٹریٹجک امور پر برطانوی حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ جنرل عاصم منیر کو دورہ برطانیہ کی دعوت وزارت دفاع نے دی ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا دورہ برطانیہ پانچ دنوں پر محیط ہوگا۔ عہدہ سنھبالنےکے بعد جنرل عاصم منیرکا یہ پہلا دورہ برطانیہ ہے۔
جنرل عاصم منیر پانچویں یوکے پاک اسٹیبلائزیشن کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ پاک اسٹیبیلائزیشن کانفرنس 5 سے 8 فروری تک ولٹن پارک میں ہوگی۔ کانفرنس کا موضوع جنوبی ایشیا میں علاقائی استحکام، جغرافیائی سیاست اور دیگر چیلنجز کی واپسی ہے۔ مشترکہ میزبان برطانیہ کے آرمی چیف سرپیٹرک سینڈرز ہوں گے۔
دنیا
جو بائیڈن کا امریکا پرکیے گئے مبینہ سائبر حملوں کے باعث جاری پابندیوں میں توسیع کا اعلان
پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
روسی خبر رساں ادارے نے وائٹ ہاؤس کے ایک نوٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکا پر مبینہ سائبر حملوں پر قومی ایمرجنسی اور پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔
جو بائیڈن نے کہاکہ یہ بدنیتی پر مبنی سائبر فعال سرگرمیاں ملک کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے ایک غیر معمولی اور غیر معمولی خطرہ بنی ہوئی ہیں اس وجہ سے، یکم اپریل 2015 کو اعلان کردہ قومی ہنگامی صورت حال میں یکم اپریل 2023 تک توسیع کردی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر 13757 کے متعارف کرائے گئے اقدامات بھی نافذ العمل رہیں گے۔ پابندیاں خاص طور پر روس کو نشانہ بناتی ہیں۔
تجارت
اسلام آباد،سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے
اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں

اسلام آباد: سٹیٹ بینک نےزر مبادلہ کا کاروبار کرنے والی 3 کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔
بینک کے جاری بیان کے مطابق میسرز کیپیٹل ایکس چینج کمپنی، بی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور گوہر ایکس چینج کمپنی کے زرمبادلہ سے متعلق لائسنس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
لہٰذا اب ان کمپنیوں کو زرمبادلہ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں۔
پاکستان
پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی جج عبہر گل کی عدالت میں ہوئی، جنہوں نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے 72 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر مقدمے سے بری کردیا۔
-
پاکستان 17 گھنٹے پہلے
بینچ سے فرق نہیں پڑتا بتایا جائے آئین کے مطابق الیکشن ہوں گے یا نہیں: عمران خان
-
دنیا 2 دن پہلے
روس نے جاپان کے پانیوں میں سپر سانک اینٹی شپ میزائل داغ دیئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
ٹویٹر بلیو ٹک حاصل نہ کرنیوالوں کی مشکلات میں اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
جرم ایک دن پہلے
پولیس نے چارسدہ سے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا