جی این این سوشل

پاکستان

" دوبارہ سوچ لو " کنجاہ ہاؤس پرپولیس ریڈ کے بعد مونس الہیٰ کا سخت ردعمل

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

" دوبارہ سوچ لو " کنجاہ ہاؤس پرپولیس ریڈ کے بعد مونس الہیٰ کا سخت ردعمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

 

گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ  کرنے کے بعد مونس الہیٰ نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پولیس، ایف آئی اے، اور دیگر ایک بار پھر کنجاہ ہاؤس میں بغیر وارنٹ کے چھاپے مارتے رہتے ہیں۔ ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر آپ کو لگتا ہے کہ ہم بھاگ جائیں گے ، دوبارہ سوچ لو!!

 

 

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔

 ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کرہے ہیں۔

ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔

یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

پاکستان

عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئے

2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کا معاملہ۔ عمران خان زمان پارک سے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان کے ہمراہ کارکنوں کی انتہائی کم تعداد روانہ ہوئی جبکہ عمران خان کے ہمراہ صرف تین گاڑیاں قافلے میں موجودتھیں۔ 

دوسری جانب لاہور ہاٸیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے زمان پارک سے ہائیکورٹ تک سکیورٹی اور گاڑی اندر لانے کی درخواست دائرکی گئی ہے۔

عمران کان کے وکیل سلمان صفدر نے بتایا کہ عمران خان کی سکیورٹی اور گاڑی کو احاطہ عدالت تک لانے کی اجازت کے لیے درخواست دی ہے۔ درخواست رجسٹرار آفس کو جمع کروا دی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے،گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کی اجازت دی جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں،عمران خان

اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں،عمران خان

لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک میں آپریشن کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے سوال کیا کہ عمران خان کے ساتھ عدالت میں یہ گارڈز کس کے ہیں اگر پولیس کے ہیں تو ٹھیک، اگر پرائیویٹ گارڈز ہیں تو باہر جائیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ عمران خان کی ذاتی سکیورٹی ہے، جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ سکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار موجود ہیں۔ دوران سماعت عمران خان نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میری اہلیہ گھر پر تھیں، گھر کے شیشے توڑے گئے، اسلام آباد میں تھا تو پولیس نے میرے پیچھےگھر میں کارروائی کی۔

عمران خان نےکہا کہ میری اہلیہ گھر پر اکیلی تھیں، شیشے ٹوٹنے پر اس نے چیخیں ماریں، گھر میں پولیس کارروائی کی ویڈیو موجود ہے۔آج بغیرکسی قافلےکے آیا ہوں، جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر مجھے روکا گیا تاکہ عدالت نہ پہنچ سکوں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نےکہا کہ میڈیا پر بیٹھ کر جو عدلیہ کا مذاق بنا رہے ہیں ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، اگر تمام فریقین نے عدلیہ کی عزت نہ کی تو پھر توہین عدالت کی کارروائی کروں گا۔عدالت نےسرکاری وکیل کو زمان پارک آپریشن سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہونےکی ہدایت کردی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے قانون کے مطابق کارروائی کرنی ہوتی ہے ہم صرف قانون کی بات کرتے ہیں۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll