پاکستان
پولیس کا سیڑھیاں لگاکر چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش
گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کا دوبارہ محاصرہ کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاﺅس کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی بھاری نفری رہائشگاہ کے باہر جمع ہے۔
ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری کنجاہ ہاﺅس پہنچی، نفری میں پولیس، ایلیٹ فورس کے 10 سے زائد تھانوں کے اہلکار شامل ہے،پولیس کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اہلکار سیڑھیاں لگا کر پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کرہے ہیں۔
ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ پر گیٹ کیپر اور ملازم موجود ہیں ، پرویز الٰہی کی فیملی کا کوئی فرد گھر پر موجود نہیں ہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں ۔
یاد رہے کہ چند روز بھی پولیس نے چودھری وجاہت اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے تھے تاہم انہیں کوئی کامیابی نہ مل سکی۔
پاکستان
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور
عدالت نے عمران خان ضمانت 27 مارچ تک منظور کی ہے

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عمران خان جسٹس طارق کی عدالت سے دوسری عدالت جسٹس شہباز رضوی کے سامنے حفاظتی ضمانت کیلئے پیش ہوئے، ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی جو لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
پاکستان
شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 10 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تھانہ کھنہ میں شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام لگایا گیا ہے۔ وکیل نے بتایا کہ الزام یہ ہے کہ شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج کیا گیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سازش کا گواہ کون ہے؟ دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا۔ فی الحال عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے استدعا کی کہ ہمارے خلاف بہت سے کیسز چل رہے ہیں۔ کوئی لمبی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے 10 اپریل تک شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تجارت
فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔
-
کھیل 2 دن پہلے
مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں،شاہد آفریدی
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
کل سے ملک بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
-
علاقائی 15 گھنٹے پہلے
ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کے عاطف منصف سمیت 11 افراد جاں بحق
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
تمام بینکس عوامی لین دین کیلئے بند
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسلام آباد پیشی پر جاتے ہوئے گھر والوں کو خدا حافظ کر کے گیا،عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں کی گاڑی پر فائرنگ، 6 افراد جاں بحق
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور