دنیا
قیامت صغرا، ترکیہ اور شام زلزلہ اب تک 4300 زندگیاں نگل گیا
کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

انقرہ: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے سے قیامت برپا ہے، ایک ہی رات میں خاندانوں کے خاندان موت کی آغوش میں چلے گئے، زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، کم و بیش ایک ہزار سے زائد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 4300 ہوگئی ہے۔
ترکیہ کے نائب صدر کے مطابق زلزلے کے بعد غازی انتپ اور حاطے ائیرپورٹ پر سول پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
پیر کی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر زلزلے نے نیند میں بے خبر لوگوں پر قیامت ڈھادی، 100 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، زلزلے کی شدت گرین لینڈ اور ڈنمارک تک محسوس کی گئی۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے 23 کلومیٹر جنوب میں تھا، جبکہ گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔
ترک حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں 2 ہزار 786 امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، رضاکاروں کو گاڑیوں میں متاثرہ علاقوں تک نہ جانے کی ہدایت، ہلال احمر کو کھانا اور گرم رہنے کے لیے دیگر سامان جیسے کمبل، کوٹ اور بوٹ عطیہ کریں تاکہ ایسی چیزوں کو آگے پہنچا کر تقسیم کیا جاسکے۔
زلزلے سے کہرمان، عثمانیہ، ملاطیا، دریار بکر سمیت 10 شہر زیادہ متاثر ہوئے، زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن، لبنان، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کئے گئے۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں 1939 میں بھی 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 30 ہزار افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے، ترکیہ میں25 سال کے دوران 7 یا اس سے زیادہ شدت کے7 زلزلے آئے۔
ترک ہلال احمر نے رضاکاروں کو متنبہ کیا ہے کہ امدادی سامان لے جانے کے لیے گاڑیوں پر متاثرہ علاقوں کا رخ نہ کریں، ان کا کہنا ہے کہ گاڑیاں سڑکوں پر 50 میٹر گہری کھائی میں گِری ہیں۔ سڑکوں پر برف بھی ہے۔
ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، احتیاطی تدابیر کے طور پر حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے ، قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہلخانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
آسٹریلوی وزیر اعظم
آسٹریلیا متاثرین کی بحالی کے لیے ایک کروڑ ڈالر دے گا، آسٹریلوی وزیر اعظم نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کا ملک ابتدائی طور پر فلاحی تنظیموں کو ایک کروڑ ڈالر امدادکرے گا، آسٹریلیا کی مدد ان لوگوں کے لیے ہوگی جنھیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انھوں نے متاثرین کیلئے اپنی ہمدردی بھی ظاہر کی ہے۔
ادھر نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم، جو آسٹریلیا کے دورے پر موجود ہیں، نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت متاثرین کی امداد کے لیے 15 لاکھ ڈالر مختص کریگی۔
تباہ کن زلزلے کے بعد ترک لیرا کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی رہا،وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو فون، زلزلے سے ہونے والی تباہی پر تعاون کی پیشکش
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے سرچ ریسکیو کے 370 ماہرین ترکیہ پہنچ رہے ہیں جب کہ امریکا، روس، یوکرین، بھارت، پاکستان و دیگر ممالک نے بھی ترکیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنیکی پیشکش کی ہے۔
پاکستان
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کے دہانے پر کھڑا ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا اختیار ہے اس کے لئے کسی سے اجازت درکار نہیں ہوتی، اب معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
حکومت، اپوزیشن، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ملکر میثاق جمہوریت، امن اور معیشت کے لئے بات کریں اسکے بعد ملک ترقی ،معیشت بہتری اور لوگوں کی مشکلات حل ہوسکتی ہیں ۔
وہ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری اور انارکی کے دہانے پر کھڑا ہے ،اس کے لئے عمران خان نے 10 سال محنت کی ہے، جب حکومت میں رہے تو ملک کی معیشت کا بھٹہ بیٹھا دیا۔
انہوں نے کہاکہ اب معاملات کو حل کرنے کے لئے گریٹر ڈیبٹ اور ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل بیٹھ کر چارٹر آف ڈیموکریسی، معیشت اور امن ہو اسی سے ملک بہتری کی طرف اور ملک مشکلات سے نکل سکتا ہے اور ملک کا سیاسی ٹمپریچر کم ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور معزز بینچ کی رائے کی قدر کرتے ہیں اس کے لئے وہ لائحہ اختیار کرنا چاہیے جس سے ملک میں بہتری آسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی قابو سے باہر نہیں ہوئی، ہماری مسلح افواج میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں اس کے لئے وہ جانوں کا قربانیاں دے رہے ہیں اس وقت ملک کا ایک انچ بھی ایسا نہیں ہے جہاں ریاست کی رٹ برقرار نہ ہو ۔
انہوں نے کہاکہ ایک فریق پچھلے 10 سال سے اپنے مخالفین کے وجود کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہا ہے ، وہ کہتا ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ بھی نہیں ملانا جب تک یہ رویہ ختم نہیں ہوتا بات آگے نہیں بڑھ سکتی ۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر الیکشن کی تاریخ دیدی جائے تو پھر مذاکرات کس چیز کے لئے ہونگے ، پہلے معیشت پر بات ہوگی اسکے بعد سیاسی ٹمپریچر کو کم کریں گے پھر الیکشن کی طرف جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب مل بیٹھے گے تو اس میں تمام امور پر بات ہوگی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا اختیار پارلیمنٹ کو ہے اس کے لئے کسی سے اجازت نہیں لینی ہوتی ۔
پاکستان
سپریم کورٹ کاجو فیصلہ نہ ماننےوالوں پر آرٹیکل 6 لگایاجائے،شیخ رشید
آئین اورقانون نہیں ہوگاتوپھرجنگل کاقانون ہوگا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کاجو فیصلہ نہ مانےاس پر آرٹیکل 6 لگایاجائے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ الله نےسپریم کورٹ کےموجودہ بینچ کو یہ موقع دیاہےکہ وہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سےنکالے1997کےسجاد شاہ والےحالات سپریم کورٹ میں پیداکیےجارہے ہیں لیکن اس مرتبہ اس کانتیجہ خوفناک اورتشویشناک ہوگا۔
الله نےسپریم کورٹ کےموجودہ بینچ کو یہ موقع دیاہےکہ وہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سےنکالے1997کےسجاد شاہ والےحالات سپریم کورٹ میں پیداکیےجارہے ہیں لیکن اس مرتبہ اس کانتیجہ خوفناک اورتشویشناک ہوگاسپریم کورٹ کو تقسیم کرنا جمہوری غداری ہوگیIMFاورڈونرکاحکومت پراعتمادختم ہوچکاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 30, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل لوگ اپنےآپکو اہل کروانےکےلیےچارٹرجہاز پر بِکنےاوربکنےوالےممبروں کولارہےہیں۔ رات کےاندھیرے میں لینڈکرنےوالےچوروں اورمنی لانڈرز کواس ملک کاذمہ داربنادیاگیاہے
اگرسپریم کورٹ کہےتوالیکشن کی شرط پراورسیزپاکستانی20ارب روپےڈونیشن دینےکوتیار ہیں آئین اورقانون نہیں ہوگاتوپھرجنگل کاقانون ہوگا90دن میں انتخابات نہ ہوئےتوکوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبرمیں بھی انتخاب کرائےگاچھینا چھپٹی خانہ جنگی لوٹ مارہوگی کوئی بچانےوالانہیں ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 30, 2023
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو تقسیم کرنا جمہوری غداری ہوگی آئی ایم ایف اورڈونرکاحکومت پراعتمادختم ہوچکاہے۔ سعودی ارب میں تحریری معافی لندن میں بیماری کا بہانہ بنا کر گئے
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگرسپریم کورٹ کہےتوالیکشن کی شرط پراورسیزپاکستانی20ارب روپےڈونیشن دینےکوتیار ہیں آئین اورقانون نہیں ہوگاتوپھرجنگل کاقانون ہوگا۔90دن میں انتخابات نہ ہوئےتوکوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبرمیں بھی انتخاب کرائےگا،چھینا چھپٹی خانہ جنگی لوٹ مارہوگی کوئی بچانےوالانہیں ہوگا
پاکستان
عثمان ڈار کے خلاف اینٹی کرپشن کیس ،تفتیشی افسر پھر تبدیل
جو تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے،عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ میرے خلاف قائم جعلی اینٹی کرپشن کیس میں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا اسے تبدیل کر دیا گیا۔پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ منتقل ہوئی پھر گوجرانوالہ سے لاہور اور اب کیس کے آخری لمحات پر جب جرح مکمل ہونی تھی تفتیشی افسر بدل دیا گیا
اپنے ٹویٹر پیغام میں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ میرے خلاف اینٹی کرپشن کا جعلی اور بوگس کیس بنایا گیا، کہتے ہیں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا ہے، اسے تبدیل کر دیا جاتا ہے۔کیس کے آخری لمحات میں جرح مکمل ہونے سے قبل تفتیشی افسر بدل دیا گیا، پوری تفتیش کے دوران میرے خلاف ایک روپے کی کرپشن نہیں نکال سکے۔
میرے خلاف قائم جعلی اینٹی کرپشن کیس میں جس تفتیشی افسر نے حکومتی دباؤ میں آنے سے انکار کیا اسے تبدیل کر دیا گیا۔ پہلے تفتیش سیالکوٹ سے گوجرانوالہ منتقل ہوئی پھر گوجرانوالہ سے لاہور اور اب کیس کے آخری لمحات پر جب جرح مکمل ہونی تھی تفتیشی افسر بدل دیا گیا۔ ⬇️ pic.twitter.com/QqLL1ugtrZ
— Usman Dar (@UdarOfficial) March 30, 2023
عثمان ڈار نے مزید کہا کہ جیسے چراغ بجھنے سے پہلے پوری طاقت سے پھڑپھڑاتا ہے ویسے ہی سسلین مافیا اپنے گارڈ فادرز کے ذریعے پوری طاقت سے اقتدار بچانے کی آخری کوشش کر رہا ہے لیکن جیت پھر بھی انصاف کی ہو گی آئین کی ہو گی اور عوام کی ہو گی۔
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عید سے پہلے تنخواہیں ملیں گی یا نہیں؟ حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی 15 گھنٹے پہلے
حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک، رپورٹ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
گریٹر ڈائیلاگ ناگزیر ہے ،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
حسان نیازی کیخلاف بغاوت پراکسانے کا ایک اور مقدمہ درج
-
پاکستان 2 دن پہلے
عالمی سفارتی محاذ پر پاکستان کی بڑی کامیابی
-
پاکستان ایک دن پہلے
عمران خان کیخلاف خاتون جج کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
چیف جسٹس سے ازخود نوٹس لینے کا اختیار لے لیا گیا