قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے زیادہ وقت نکالنا مشکل ہے


اسلام آباد: وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کو خط میں انتخابات کے لیے رینجرز اور ایف سی کی فراہمی سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ملک دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے باعث سخت سکیورٹی صورتحال سے گزر رہا ہے۔
وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ نیکٹا اور خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیے جا رہے ہیں، فورسز دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے اور ملک میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان مال کے تحفظ میں مصروف ہیں۔
حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے چند واقعات پیش آئے جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، ایسی صورتحال میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں۔
خط کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس دیگر سرگرمیوں کیلئے زیادہ وقت نکالنا مشکل ہے، دہشت گرد تنظیموں نے سیاسی جماعتوں کے رہنماں کو دھمکیاں دیں، خدشہ ہے الیکشن مہم کے دوران اہم سیاسی شخصیات اور اجتماعات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
وزارت داخلہ نے خط میں لکھا کہ الیکشن کیلئے سکیورٹی اہلکاروں کی فراہمی کا معاملہ جی ایچ کیو کیساتھ اٹھایا گیا، ہمیں کہا گیا آرمی اور سول آرمڈ فورسز بارڈر سکیورٹی میں مصروف ہیں، فورسز دہشت گردی کے خدشات کے باعث اندرونی چیلنجز سے نمٹنے میں مصروف ہیں، جی ایچ کیو کے مطابق فورسز کی مردم شماری کیلئے تعیناتی کی جانی ہے۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 8 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 7 گھنٹے قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 6 گھنٹے قبل






