جی این این سوشل

پاکستان

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے "بجلی بم" گرانے کی منظوری دے دی

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرض مارک اپ جارجز کی مد میں صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے "بجلی بم" گرانے کی منظوری دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرض مارک اپ جارجز کی مد میں صارفین سے 76 ارب روپے وصول کرنے کی منظوری دے دی ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی صارفین مارچ سے جون 2023 کے دوران اضافی رقم ادا کریں گے۔

صارفین سے ایک روپے فی یونٹ سرجارچز بھی وصول کیے جائیں گے تاہم 300یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیٰ حاصل ہوگا ۔

ای سی سی کی جانب سے جون جولائی 2022کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصول کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق اگست اور ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا ۔ 

اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے وزارت دفاع کے لے 45کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے 

پاکستان

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا، حکومت ہتھکنڈے آزما رہی ہے ، شوکت بسرا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات پنجاب شوکت بسرا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے اور کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے ان کے کرتوت عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود آج کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، جعلی اور بزدل حکمرانوں سن لو، روک سکو تو روک لو‏، آج کا جلسہ آپ کی آنکھیں کھول دے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بی بی چیخیں مت آپ تو خود خیرات کی سیٹوں پر وزیر بنی ہیں، آپ کو معلوم ہے کہ نواز شریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہارے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تو پھر جلسے کرتی ہے لیکن مسلم لیگ(ن) تو اب جلسی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی جبکہ عمران خان نے کوئی این آر او نہیں مانگا اور وہ بہادری سے جیل میں آپ کے ظلم و بربریت کا مقابلہ کررہا ہے۔

شوکت بسرا نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی ساری سیاست 9 مئی کے بیانیے پر قائم ہے، ٹک ٹاکرز مریم صفدر نے اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا کے رکھ دیا ہے، کنٹینر لگا کر راستے بند کرنے سے آپ کی کرتوتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔

شوکت بسرا کا مزید کہنا تھا کہ جب تک آپ عمران خان کا نام نہ لے لیں، آپ کا تو کھانا ہضم نہیں ہوتا، نیب قانون میں ترمیم کر کے شریف اور زرداری فیملی کو این آر او ٹو دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کے بعد اب بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت،  پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کی گئی، جس کا پاکستان آرمی کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا، اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کے بھاری نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک جبکہ 16 زخمی کر دیے گئے، ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔

افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، دہشتگرد حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنےوالوں کو کوئی معافی نہیں ، مریم اورنگزیب

سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کر کے حملہ کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں۔

 سینیئر وزیرمریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جلسے کریں، روئیں، پیٹیں یا چیخیں سزا تو ملے گی، ‎نئے نیب قانون کے تحت ریلیف کی پہلی درخواست نو مئی کے مجرم نے دی۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ جلسے نو مئی اور ریاست کے خلاف منصوبہ سازی کے جرم سے بچنے کے لئے این آر او کی بھیگ ہے، مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ نیب قانون کو “چوروں کا قانون” کہنے والے نے خود سب سے پہلے ریلیف کی درخواست کیوں دی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کہتا ہے قانون چوروں کو بچانے کے لئے بنایا گیا ہے اور ‘این آر او’ کی پہلی درخواست موصوف کی اپنی ہے، این آراو بھی مانگتا ہے اور جلسے بھی کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎گھڑی اور توشہ خانہ کا چور، 190 ملین پاؤنڈ کا مجرم دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کی آڑ میں خود ‘این آر او’ لے کر بھاگنا چاہتا ہے، ہر روز این آر او کی بھیگ مانگتا ہے، جرم کا حساب نہیں دیتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll