لاہور ہایکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔


لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوے دن کے اندر الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ۔ الیکشن کمیشن کو تاریخ دینے کی ہدایت کردی ۔
اس سے پہلے آج صبح لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کی پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔آئی جی پنجاب عثمان انور عدالت کے رو برو پیش ہوئے ۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
آئی جی پنجاب نے کہاکہ ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں۔انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہو گا ہم اس پر عملدرآمد کریں گے۔جسٹس جواد حسن نے کہاکہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی۔آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جا سکتے ہیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ محفوظ فیصلہ آج ہی سنایا جائے گا۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن نوے روز میں ہونے ہیں اس پر عدالتی فیصلے موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی کو گورنر نے تحلیل نہیں کیا۔ اب معاملہ الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے۔ ہم نے وہ فیصلہ کرنا ہے جو آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
دوران سماعت گورنر پنجاب کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا، جواب میں کہا گیا کہ جب گورنر اسمبلی تحلیل کرے تب الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کے اختیار میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ اگر گورنر نے وزیراعلیٰ کی نام نہاد ایڈوائس پر اسمبلی تحلیل نہیں کی تو الیکشن کی تاریخ دینا گورنر کی ذمہ داری نہیں۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 16 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 10 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 16 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 10 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago







