جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع

حکومت نے آئی ایم ایف ڈیل کے تحت پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کا آغاز کردیا۔جس کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ میں 23 روپے39 پیسے کردی جائے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت  کا آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حکومت نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے تحت بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے بعد مارچ میں بجلی کے بل اضافی سرچارج کے ساتھ موصول ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فوری طور پر مارچ میں موصول بجلی بلوں میں اضافی سرچارج 3 روپے 21 پیسےفی یونٹ سے 18 روپے تک ہوگا، منصوبے کے تحت جون تک بجلی کی قیمت فی یونٹ میں 23 روپے 39 پیسے کردی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر سرچارج گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کی مد میں استعمال ہوگا، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال پر فروری اور مارچ کےبلوں میں وصولی ہوگی جب کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 21 پیسےفی یونٹ کےحساب سے وصولی ہوگی ، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف اپریل میں کم ہوکر 69 پیسے رہ جائے گا جب کہ  جون، جولائی میں یہ سرچارج بڑھ کر ایک روپے 64 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ جولائی، اگست میں منظورکردہ فیول ایڈجسمنٹ 9 روپے 90 پیسے اور 4 روپے 51 پیسے فی یونٹ اگلے 6 مہنیوں کے دوران میں وصولی کیا جائے گا، قسط ایک سے ڈیڑھ روپے فی یونٹ کے حساب سے 6 ماہ میں وصول کی جائے گی، مارچ کے مہینے میں یہ سرچارج وصول کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کے لیے بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔

پاکستان

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں یوم بحریہ ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

کراچی : آج پورے ملک میں یوم بحریہ کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔ پاک بحریہ کی شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے دوارکا آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش دے کر اپنی بہادری کا لوہا منوایا تھا۔ اس تاریخی کامیابی کی یاد میں آج ہم یوم بحریہ منا رہے ہیں۔

1965 کی جنگ میں جب بھارتی فوج نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک بحریہ نے بھی دشمن کا مقابلہ کیا۔ خاص طور پر دوارکا آپریشن، جو کہ کراچی سے تقریباً 350 کلومیٹر دور واقع تھا، پاک بحریہ کی شجاعت کا مظہر بنا۔ 

دوارکا میں بھارتی فوج کا ایک اہم ریڈار سٹیشن تھا جو بھارتی فضائیہ کو مدد فراہم کر رہا تھا۔ پاک بحریہ نے اس ریڈار سٹیشن کو تباہ کرنے کے لیے ایک بہادرانہ آپریشن انجام دیا۔ 

پاک بحریہ کے 7 جنگی جہازوں نے بغیر کسی ریڈیو سگنل کے دشمن کی طرف پیش قدمی کی اور دوارکا کے ریڈار سٹیشن کو چند ہی منٹ میں تباہ کر دیا۔ اس آپریشن سے نہ صرف دشمن کو نقصان پہنچا بلکہ پاکستانی فضائیہ کو بھی بہت زیادہ فائدہ ہوا۔

پاک بحریہ نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 1965 کی جنگ سے لے کر آج تک پاک بحریہ نے ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

یوم بحریہ ہمیں پاک بحریہ کے شہداء کو یاد کرنے اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن ہمیں یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ پاک بحریہ ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بہادر سمندری محافظوں کی عظیم قربانیوں و بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اوروطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے.

نائب امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔  وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

 دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس 14 روز سے معطل

کوئٹہ : بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچنے کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی تمام ٹرین سروسز 14 روز سے معطل ہیں۔ دوزان پل سمیت متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک کی مرمت میں تاخیر کے باعث مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق سبی سے ہرنائی کے درمیان ریلوے ٹریک 23 جولائی سے بند ہے اور اب تک اس کی مرمت مکمل نہیں ہوسکی۔ اسی طرح کوئٹہ تفتان ریلوے سیکشن بھی 15 روز سے بند ہے اور چاغی میں بہہ جانے والی ریلوے لائن کی مرمت بھی نہیں ہوسکی۔ کوئٹہ چمن ٹرین سروس بھی 10 روز سے معطل ہے اور شیلا باغ سرنگ کی مرمت میں مزید 15 روز لگ سکتے ہیں۔

ان تمام صورتحال کے باعث صوبے میں ٹرین سروسز کی بندش سے ریلوے کو روزانہ تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ لاکھوں مسافر ٹرین سروسز کے معطل ہونے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

بہت سے مسافر وں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ مسافروں کو مہنگے نجی ٹرانسپورٹ کا سہارا لینا پڑ رہا ہے جو ان کے لیے مزید مالی بوجھ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll