Advertisement
پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری کا دھرنا مؤخر کردیا

ایم کیو ایم پاکستان نے پاک بحریہ کی امن مشقوں کے خاتمے تک دھرنا مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر فروری 12 2023، 12:51 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایم کیو ایم پاکستان نے 12 فروری کا دھرنا مؤخر کردیا

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی دیکھ کر ہم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا، اصول اور مطالبات سے دستبرداری کسی صورت ممکن نہیں، امن مشقوں کے بعد دھرنے کا حق رکھتے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کے خدشات بدستور برقرار ہیں، پیپلز پارٹی نے مانا ہے کہ 53 حلقوں میں حلقہ بندیاں غلط ہوئیں۔

گورنر سندھ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پہنچے، جہاں انہوں نے 12 فروری کو دھرنے کا اعلان واپس لینے کیلئے کنوینر خالد مقبول صدیقی و دیگر رہنماؤں سے بات چیت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسے حالات میں ہونیوالے انتخابات غیر قانونی اور غیر آئینی تھے،اس انتخابات کے بعد ہمارا مطالبہ اب بھی نمائندگی کے حق کو حاصل کرنا ہے، سندھ حکومت کی غیر سنجیدگی دیکھ کر ہم نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم گورنر سندھ کے کہنے پر رابطہ کمیٹی میں دھرنا مؤخر کرنے سے متعلق مشاورت کریں گے، اصول اور مطالبات سے دستبرداری کسی صورت ممکن نہیں، جیسے ہی امن کانفرنس اور مشقیں ختم ہوں گی، اس کی تاریخ کا فیصلہ جلد کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنا چاہتے جس سے ملک کے وقار کو ٹھیس پہنچے، پاک بحریہ کی مشقوں کے بعد ہم دھرنے کا حق رکھتے ہیں، حتمی تاریخ کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا، ضمنی انتخابات کے بعد بھی تاریخ ہوسکتی ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم نے کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد سب سے پہلے پاکستان ہے، آج تک کراچی پاکستان کا معاشی صنعتی اور نظریاتی دارالحکومت ہے، اس کے امن سے پاکستان کا امن وابستہ ہے، کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی جڑی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے حق سے دستبردار ہو کر ملک کے مفاد کو مقدم رکھا، ماضی میں کئی جماعتوں نے ملکی مفاد کو پس پشت ڈال کر اپنا سیاسی ایجنڈا جاری رکھا، جب سندھ حکومت نے خط لکھ دیا تو الیکشن کمیشن کے پاس اس کو قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم کے دھرنے کی وجوہات وہی ہیں جس پر وہ کافی عرصے سے جدوجہد کررہے ہیں، ایم کیو ایم سے وفاق اور پاک بحریہ کی طرف سے درخواست کی ہے کہ دھرنا مؤخر کیا جائے، دنیا بھر سے مندوبین آرہے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق ایم کیو ایم کے خدشات بدستور برقرار ہیں، پیپلز پارٹی کے دوستوں نے مانا کہ 53 حلقوں میں حلقہ بندیاں غلط ہوئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ایم کیو ایم کی وجہ سے خط لکھا، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بات نہیں مانی، جس پر کراچی کی عوام نے سوال اٹھایا۔

Advertisement
سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

  • 7 hours ago
چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو

  • 7 hours ago
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات

پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات

  • 11 hours ago
پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی

  • 7 hours ago
وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے

  • 7 hours ago
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا

  • 12 hours ago
وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

  • 11 hours ago
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا

  • 5 hours ago
چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی  سے  بات ہوتی ہے  تو کیا ہوتا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟

  • 11 hours ago
بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

  • 10 hours ago
ایشیا کپ: بنگلادیش  کا  ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • 8 hours ago
اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ

  • 7 hours ago
Advertisement