Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل نے شرکاء کی جسمانی صلاحیت، عسکری مہارت اور مثالی ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پاک فوج کی بہترین روایات کو برقرار رکھا ہے،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Dec 2nd 2025, 10:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم نے آج جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران آرمی چیف نے دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں شاندار کارکردگی پر ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

ترجمان کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکاء کی جسمانی صلاحیت، عسکری مہارت اور مثالی ٹیم ورک کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے پاک فوج کی بہترین روایات کو برقرار رکھا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ٹیم کی محنت، لگن اور سخت تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی کامیابی نہ صرف قوم کے لیے باعثِ فخر ہے بلکہ پاک فوج کے معیارِ اعلیٰ کے عزم کی بھی توثیق کرتی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شرکاء نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نظم و ضبط، بے لوث خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت جیسے بنیادی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔

Advertisement
انڈر 19 ورلڈ کپ:پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا،قومی ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان

  • 7 hours ago
 تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہو رہا،کے پی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ فوج اور آپریشن پر ڈالنا چاہتی ہے،وزیر دفاع

  • 9 hours ago
 حکومت قومی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے،شہباز شریف

  • 6 hours ago
وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

  • 12 hours ago
آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی

  • 11 hours ago
 نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

 نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف

  • 12 hours ago
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 hours ago
وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

وزیراعظم سے چیئرمین قومی احتساب بیورو کی ملاقات،مصنوعی ذہانت ، ای آفس نظام، نیب کی کارکردگی کوسراہا

  • 6 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
Advertisement