وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا،شہباز شریف


اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سری لنکا میں سمندری طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کاروائیوں کےحوالےسے متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سری لنکا میں سمندری طوفان "دتوا" (Ditwa) سے متاثرہ علاقوں میں پاکستان کی جانب سے امدادی کاروائیوں پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے مشیر طارق فاطمی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
اجلاس کے دوران سری لنکا میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے سری لنکا میں امدادی کاروائیوں کےحوالےسے متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت کیں،انہوں نےمزید کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو مرحلے کے بعد پاکستان متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا۔
اجلاس کو پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی ،شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کل سری لنکا روانہ ہو گی۔کمرشل بحری جہاز کے ذریعے مزید امدادی سامان بھی کل روانہ ہو گا ۔
دوران اجلاس شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کا جہاز سیف، سری لنکا میں تعیناتی کے دوران سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سر گرمیوں میں مصروف ہے پاک بحریہ کے جہاز پر موجود ہیلی کاپٹر نے سری لنکا میں پانچ دن سے پھنسے خاندان کو بھی بچا لیا تھا۔
اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان سری لنکا میں ریلیف اور ریسکیو مدد جاری رکھے گا۔
.webp&w=3840&q=75)
بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشت گردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد شہید
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے ترک وزیر توانائی کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل

ٹی وی ڈرامہ "جن کی شادی ان کی شادی" کی عوام میں مقبولیت بڑھ گئی
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- 2 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
سونے کی بڑھتی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، فی تولہ ہزاروں روپے سستا
- 7 گھنٹے قبل

27ویں ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے پر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری
- 7 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 6 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

بھارت، سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی راہ میں رکاوٹ ہے، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل



.jpg&w=3840&q=75)





