بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
پارٹی کے لیے ہدایت ہے کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں احتجاج کریں، سہیل آفریدی کو مکمل سپورٹ حاصل ہے،عظمی خان کی پریس کانفرنس


راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین سے جیل میں اُن کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد عمران خان کی صحت بارے پہلا بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ان کی فیملی اور وکلاء کی ملاقات کے سلسلے میں جو ہیجان برپا تھا آج اس کا ڈراپ سین ہو گیا۔
جیل انتظامیہ نے جیل مینول کے عین مطابق بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان اور وکیل سلمان صفدر کو اس شرط پر ملاقات کی اجازت دی کہ اس ملاقات کے دوران یا اس کے بعد کسی قسم کی سیاسی گفتگو یا سرگرمی نہیں کی جائے گی۔
جیل انتظامیہ کے اس فیصلے کے تناظر میں تحریک انصاف نے سلمان صفدر اور عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کے لیے نامزد کرنے کا ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے دی گئی یہ اجازت جہاں ایک اچھا اور قانون کے مطابق کیا گیا فیصلہ ہے، وہیں اب تحریک انصاف پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کرے تاکہ فیملی اور وکلاء کی ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا گیا جیل انتظامیہ نے اس سلسلے کے تسلسل کے لیے یہ شرط عائد کی ہے کہ ملاقاتوں کے بعد کسی قسم کی بھی سیاسی سرگرمی یا گفتگو نہ کی جائے بصورت دیگر اس فیصلے پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔
ملاقات سے واپسی پر عظمیٰ خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، دونوں بہنوں سے مشاورت کے بعد تفصیلی بات کروں گی۔
عظمیٰ خان نے مزید کہاکہ عمران خان غصے میں ہیں اورانہوں کہا کہ مجھے قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، کسی سے کمیونی کیشن نہیں ہے، بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
عظمیٰ خان کے مطابق بار کونسلوں کے انتخابات کے لیے حامد خان اور سلمان اکرم راجہ امیدوار چنیں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پارٹی کے لیے ہدایت ہے کہ پارلیمنٹ اور سینیٹ میں احتجاج کریں، سہیل آفریدی کو مکمل سپورٹ حاصل ہے، بانی پی ٹی آئی نے این ڈی یو تقریب میں پارٹی لیڈروں کی شرکت پر مایوسی کا اظہار کیا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago





