اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 ججز کی اکثریتی رائے نے مسترد کردی ، کیس کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی 4 ججز نے حمایت کی۔سپریم کورٹ کی جانب سے اختلافی نوٹ میں براہِ راست نشریات کی استدعا منظور کی گئی ۔سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی کارروائی براہِ راست نشر کرنے کے لیے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے، عوامی دلچسپی کے کیسز کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر بغیر ایڈیٹ کیئے اپ لوڈکی جانی چاہیئے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، تاہم سپریم کورٹ معلومات تک کس انداز میں رسائی دے سکتی ہے، یہ انتظامی معاملہ ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصلہ تحریر کرنے اور اختلاف کرنے والے ججز کے نام جاننا چاہتا ہوں۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ فیصلہ پڑھیں گے تو آپ کو ناموں کا اندازہ ہو جائے گا۔ جس پر جسٹس قاضی فائز نے کہاکہ 27 دن کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا گیا، تفصیلی وجوہات فیصلے کی کب جاری ہوں گی؟ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال کاکہنا تھا کہ فیصلہ کتنےدن محفوظ رہادنوں کی گنتی نہ کریں، فیصلہ سنانا ججز کی صوابدید ہے، مختصر فیصلے کی کاپی آپ کو مل جائے گی، تفصیلی وجوہات جاننا آپ کا حق ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سر براہی میں 10 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواستوں پر 10 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا ۔سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سمیت مختلف بار کونسلز نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
سپریم کورٹ نے بینچ کی تشکیل کے بارے میں درخواست گزار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر فیصلہ گذشتہ برس دسمبر میں محفوظ کیا تھا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی بینچ نے مختصر حکم نامے میں کہا تھا کہ چیف جسٹس چاہیں تو نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بھی تشکیل دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دس رکنی بینچ نے اپنے اکثریتی فیصلے میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کو مسترد کر دیا تھا۔
ملتان ٹیسٹ:بابر اعظم کی ساجد خان کے سر پر طبلہ بجا کر جشن منانے کی ویڈیو وائرل
- ایک گھنٹہ قبل
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- 4 گھنٹے قبل
انسٹا گرام میں اب 3 منٹ طویل ریلز ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ہوا ممکن
- ایک گھنٹہ قبل
گیس پریشر میں کمی ، پشاور میں سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان
- 5 منٹ قبل
پاکستان جون 2025 تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا ، وفاقی وزیر خزانہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ گئے، شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم
- 43 منٹ قبل
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- 3 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- 4 گھنٹے قبل
کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا
- 14 منٹ قبل
لاہور : ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیےایک اور انقلابی قدم، بائیکرز کیلئے الگ راستہ مختص
- 31 منٹ قبل
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل