گزشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں بندش کے بعد بیشتر شاہراہیں کھلنا شروع ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں بیشترشاہراہیں کھول دی گئیں۔لاہورمیں21 مقامات سےشاہراہیں کھول دی گئیں۔تقریباً 70 فیصدبند شاہراہوں پرٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ بھٹہ چوک،اسکیم موڑ،یتیم خانہ پر تاحال مظاہرین موجود ہیں ۔ اسی طرح چونگی امرسدھو اورداروغہ والا پر بھی ٹریفک کو روکا ہوا ہے۔لاہور میں داتا دربار کے اطراف ٹریفک بحال ہوچکی ہے۔ اسکیم موڑ سے ٹھوکر نیاز بیگ تک ملتان روڈ بھی کھول دیا گیا ہے لیکن ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ ادھر احتجاج کے باعث دریائے ستلج پل پر ٹریفک جام ہونےسے شہری پریشان دکھائی دئیے۔
احتجاج کے باعث متعدد اہم شاہراہیں بند ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ رش میں متعدد گاڑیاں اور ایمبولینسیں بھی پھنسی ہیں۔ کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے باعث متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایل پی کارکنان بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے 100 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنوں کا غازی گھاٹ کے مقام پر احتجاج جاری ہے۔دوسری جانب شہر گوجرانوالہ میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے چندا قلعہ بائے پاس اور کامونکی میں احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔اسی طرح شہر فیصل آباد کے تمام ضلعوں میں بھی مذہبی جماعت کا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں کے پی ٹی فلائی اوور، میری وید ٹاور، شاہراہ فیصل ، کارساز روڈ ، حسن اسکوائر اور ناظم آباد کی سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی۔ بلدیہ ، نیوکراچی ، اورنگی کی سڑکیں تاحال بند ہیں۔جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے۔ شہر اقتدار میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کے دستے تعینات کر دیئے گئے۔ ترجمان موٹروے نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر میں بھی سڑکیں بلاک کی گئی ہیں۔

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 20 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل

بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی:صدر مملکت اور وزیراعظم کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 20 گھنٹے قبل

ایشیز سیریز: انگلینڈ نے 14 سال بعد آسٹریلیا کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کی یمن میں امن واستحکام یقینی بنانے کی سعودی و امارات کی سفارتی کوششوں کی حمایت
- 2 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں تیار
- 33 منٹ قبل

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا،مزید دو نئے کیسز سامنے آ گئے
- 42 منٹ قبل

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی آج 18ویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124 ویں مڈشپ اور 32ویں کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
- ایک گھنٹہ قبل

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)





