جی این این سوشل

پاکستان

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست سماعت کےلیے مقرر

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کی ضمانت منسوخ کرنے کےلیے درخواست دائر کردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کےلیے درخواست سماعت کےلیے مقرر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست راولپنڈی میں ان کے تقریرکے بعد دائرکی گئی ہے۔ مذکورہ تقریرکا ٹرانسکرپٹ اور یوایس بی درخواست کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے راولپنڈی میں اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق کل ایف آئی اے کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

خیال رہے کہ متنازع ٹویٹس کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ اعظم سواتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے ضمانت منظوری میں کہا تھا کہ جرم دہرانے پر ضمانت منسوخی ہوگی۔

کھیل

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 بنگلادیش نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی!

تاریخی کارکردگی میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شکست دے کرکر سیریز جیت لی۔

شاہینوں نے بنگلہ دیشی ٹیم سے پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کیا، ٹیم نے  ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کرکٹ شائقین کوبھی مایوس کیا۔

یہ پہلی بار ہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا ہے اور پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیت پائی ہے۔ اس سے قبل بنگلادیش نے صرف 2009 میں ویسٹ انڈیز کو ان کی سرزمین پر کلین سوئپ کیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا سکی، جس کے جواب میں بنگلادیش 262 رنز بنا کر 12 رنز کے خسارے میں رہی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 172 رنز بنا سکا اور بنگلادیش کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ مہمان ٹیم نے آسانی سے یہ ہدف پورا کر لیا۔

یہ پاکستان کے لیے 17ویں موقع ہے جب وہ کسی ٹیم کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دوسری بار ہے جب پاکستان کو اپنی سرزمین پر کسی ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انگلینڈ نے 2022 میں پہلی بار پاکستان کو گھر میں شکست دی تھی۔

بنگلادیش کی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے۔ ان کے بلے بازوں اور گیند بازوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا، سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سردار اختر مینگل کا  قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں آج قومی اسمبلی سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔  سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پروگرام کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری کر لی جائیں گی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر سنگل ڈجٹ پر آ گئی ہے، جو کہ گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 27 فیصد تھی۔ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفر کٹھن ہے لیکن ناممکن نہیں، منزل تک ضرور پہنچیں گے۔ ملک کی معیشت کو درست سمت میں آگے بڑھانے کے لیے بدعنوانی کے خاتمے اور سمگلنگ کو روکنے کی ضرورت ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل کی کمی نہیں ، اخراجات کم کرنے کیلئے کوششیں کرنا ہوں گی۔ اخراجات میں کمی لانا اور وسائل کا موثر استعمال کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکمل طور پر آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کی تکمیل کے بعد ایک نئی اقتصادی راہ ہموار ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll