عمران خان کو دوپہرساڑھے 3 بجے تک عدالت پیش ہونے کا حکم دیدیا


ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں دوپہرساڑھے 3 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیش نہ ہوسکے اور طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی۔ بینکنگ کورٹ نے عمران خان کی وڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست مسترد کر رکھی ہے۔
سینیٹر اعظم سواتی، شبلی فراز اور فیصل جاوید سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت سے قبل عدالتی عملے کی سیکورٹی صورتحال کے باعث بینکنگ کورٹ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔
عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 70 سال سے زائد عمر کے آدمی ہیں اور ورزش کی وجہ سے سپر فٹ ہیں، کسی نوجوان کو بھی گولی لگے تو 3 مہینے ریکوری میں لگتے ہیں، عمران خان کو تو عمر رسیدہ ہونے پر بائیو میٹرک سے بھی استثنیٰ ہے۔
عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں آج تک عبوری ضمانت پر ہیں۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیے تھے کہ عمران خان آج بھی پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دی جائے گی

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
- 3 دن قبل

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی
- 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 21 گھنٹے قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 19 گھنٹے قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 18 گھنٹے قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 18 گھنٹے قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع
- 3 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 20 گھنٹے قبل

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی
- 3 دن قبل



