راولپنڈی میں جنگلی چیتا نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھس گیا اور پے درپے حملے کرکے چار افراد کو زخمی کردیا، اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی مقامات اور پارکس بند کرنے کا حکم دے دیا۔


ڈی ایچ اے فیز ٹو راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گھر میں جنگلی چیتا داخل ہوگیا جس پر اہل محلہ نے امدادی ادارے اور وائلڈ لائف کو اطلاع دی۔
چیتے کے حملے کے پیش نظر گھروں کے مکین اندر ہی چھپ گئے جب کہ امدادی ادارہ پہنچ گیا تاہم مہارت اور ہتھیار نہ ہونے کے سبب امدادی ادارہ چیتے کو نہیں پکڑسکا اور محکمہ وائلڈ لائف کا انتظار کرتا رہا۔ امدادی ادارے 1122 نے کہا کہ ہمارے پاس خون خوار چیتے کو قابو کرنے کے لیے کوئی جدید ہتھیار نہیں ہے۔
مکینوں کے طویل انتظار کے بعد راولپنڈی وائلڈ لائف کی ٹیم چیتے کو پکڑنے پہنچ گئی تاہم جنگلی چیتا تاحال قابو نہیں آسکا، امدادی ادارہ 1122، وائلڈ لائف عملہ اور اسلام آباد انتظامیہ کوششیں کررہے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے زیر تعمیر گھر کے گرد رکاوٹیں لگا دی ہیں۔
چیتے نے چار بار لوگوں پر حملہ کیا جس میں وائلڈ لائف عملے کے دو ارکان اور دو سیکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا۔ چیتے نے پہلا حملہ سیکیورٹی گارڈ پر کیا جب کہ دو مزید حملوں میں وائلڈ لائف کے دو ملازمین کو زخمی کردیا بعدازاں چوتھے حملے میں بھی ایک سیکیورٹی کو شدید زخمی کردیا۔ وائلڈ لائف عملہ چیتے کو قابو کرنے کی کوششیں کررہا ہے مگر اسے کامیابی نہیں مل رہی۔
اسسٹنٹ کمشنر رورل زخرف فدا ملک نے چیتے کے حملے کے پیش نظر ڈی ایچ اے اسلام آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کو گھروں میں رہنے اور باغات و عوامی مقامات کو بند کرنے کی ہدایت کردی اور کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف اور آئی سی ٹی انتظامیہ اس وقت تیندوے کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں پارکس اور عوامی مقامات تیندوے کے پکڑے جانے تک بند رہیں گے۔

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ
- 4 hours ago

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت
- 2 hours ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے
- 2 hours ago

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ
- 2 hours ago
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک
- 3 hours ago

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
- 2 hours ago
نامور اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 21 برس بیت گئے
- an hour ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید
- 3 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال ، ایمرجنسی نافذ
- 27 minutes ago

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 hours ago

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں
- 4 hours ago