کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے میں خاکروب اجمل میسح جان کی بازی ہار گیا

کراچی : پولیس ہیڈ آفس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے دو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیس آفس کا خاکروب اجمل مسیح جان کی بازی ہارگیا جبکہ چھ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ کراچی پولیس آفس میں پاک فوج کے تازہ دم دستے پہنچ چکے ہیں اور پاک فوج کے دستے ڈرون کیمرے کی مدد سے علاقے نگرانی کررہے ہیں ۔ فوج نے عمارت کا اندر اور باہر سے کنٹرول سنبھال لیا ہے ۔ دہشتگردوں کو عمارت کی آخری منزل تک محدود کردیا گیا ہے ۔
حملے میں آٹھ سے دس حملہ آور شامل ہیں ۔
اس سے پہلے کراچی میں پولیس ہیڈ آفس کے قریب شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں ۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس حملے کے دوران علاقے میں دھماکوں کی آواز بھی سنی گئی ہے ۔ آوازوں سے پورا علاقہ گونج اٹھا ہے ۔ فائرنگ کا تبادلہ ابھی بھی جاری ہے ، حملہ آوروں کی تعداد زیادہ بتائی جارہی ہے اور وہ ایک گروپ کی صورت میں حملہ آور ہوئے ۔ علاقے کو مکمل کارڈن آف کردیا گیا ہے ۔ حملہ آوروں کی جانب دستی بم بھی پھینکے گئے۔ پولیس ہیڈ آفس شاہراہ فیصل پر ہے ۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ان کے دفتر پر حملہ ہوا ہے ۔ کراچی پولیس ہیڈ آفس کی تمام لائیٹیں بند کردی گئی ہیں ۔ پولیس ، رینجرز اور ایس ایس جی کمانڈوز کی نفری پہنچ چکی ہے ،
ابتدائی تفصیلات کے مطابق پانچ سے چھ مبینہ دہشت گرد موجود ہیں ، جنہؤں نے تین سے چار راستوں کو اختیار کیا ، جب انہوں روکا گیا تو انہوں نے دستی بم پھینکے ، ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ، تاہم فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ کے پی او کے عقب میں دوبارہ فائرنگ جاری ہے ،
بڑے اور چھوٹے ہتھیارؤں کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ آدھے گھنٹے سے زیادہ وقت ہوچکا ہے ، سینٹرل فلور کی لائیٹس کچھ دیر قبل بند کی گئی ہیں ، البتہ جو چھت کے ساتھ سرچ لائیٹس ہیں جو اطراف کی عمارت کو کور کررہی ہیں وہ ابھی تک آن ہیں ،
اس وقت چھٹی کا وقت ہوتا ہے اور پولیس افسروں سمیت اہلکارؤں نے گھروں کو جانا ہوتا ہے مگرعین چھٹی کے وقت دہشت گردوں کا حملہ ہوا ہے . صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بچ نہیں سکیں گے ، فوری طورپرحملہ کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری چاہیے ۔

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 11 منٹ قبل

مستونگ،دہشت گردوں کاتحصیل دفتر پر حملہ، فائرنگ میں ایک لڑکا شہید
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 27 منٹ قبل

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- 36 منٹ قبل

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 19 منٹ قبل

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 24 منٹ قبل

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 گھنٹے قبل

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- 41 منٹ قبل

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل