جی این این سوشل

پاکستان

دہشتگرد پولیس وردی میں کے پی او میں داخل ہوئے، پولیس افسر

پولیس ہیڈ آفس کی تیسری منزل کو کلیئر کردیا گیا ہے، کے پی او میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، کمانڈوز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ آئی جی سندھ پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشتگرد پولیس وردی میں کے پی او میں داخل ہوئے، پولیس افسر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 آئی جی سندھ پولیس نے کہا ہے کہ پولیس ہیڈ آفس کی تیسری منزل کو کلیئر قرار کردیا گیا ہے، کے پی او میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، کمانڈوز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس وردی میں کے پی او میں داخل ہوئے۔  شاہراہ فیصل پر کراچی پولیس کے ہیڈآفس کے باہر فائرنگ ہوئی ہے، جس پولیس آفس کے باہر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری، دھماکے بھی سنے گئے۔ 

رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری بھی وہاں پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ سے زخمی ریسکیو اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ، زخمی شخص کو دو گولیاں لگی ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، صدر پولیس آفس میں حملہ آوروں کے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں، 8 سے 10 حملہ آوروں کی کے پی او میں موجودگی کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث کراچی پولیس آفس عمارت کی تمام لائینیں بند کردی گئی ہیں۔ 

پولیس آفس کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں۔ شارع فیصل ٹریفک کیلئے بند کردی گئی، جبکہ بواقعے کے باعث جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ مزید برآں رینجرز نے پولیس کے ہمراہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا ہے، کے پی او کے پارکنگ میں بھی مسلح دہشتگرد موجود ہیں،ابتدائی طور پر 8سے 10مسلح دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں۔ 

ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھوکا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ ہوا ہے، دہشتگردوں سے پولیس کا مقابلہ جاری ہے۔اسی طرح وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او میں دہشتگردوں کے حملے کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف ڈی آئی جیز کو ہدایات کی ہیں کہ فورس کی بھاری نفری بھیجی جائے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو حکومت کی رٹ چیلنج کرنے پر سبق سکھایا جائے گا، دہشتگردوں نے چھپ کرحملہ کیا ہے، دہشتگردوں کو عبرتناک شکست دی جائے گی، یہ حملہ دہشتگردوں کو بڑا مہنگا ثابت ہوگا۔ 

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سے بات ہوئی ہے، وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ حکومت کو ہر مدد فراہم کی جائے گی،پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا، پولیس نے بتایا کہ 6سے 7دہشتگرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں، آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

آئی جی سندھ پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سے متعلق بتایا کہ فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، ترجمان اسپیشل سکیورٹی یونٹ کے مطابق رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے کمانڈوز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

مزید برآں آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ پولیس ہیڈ آفس کی تیسری منزل کو کلیئر قرار کردیا گیا ہے، کے پی او میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، کمانڈوز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس وردی میں کے پی او میں داخل ہوئے۔ 

تجارت

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

اسلام آباد: ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پی پی آئی ایس کے اعددادوشمارکے مطابق 23 مارچ کو ختم ہونےوالےہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 70543 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.6 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72405 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح 23 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3023 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3081 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی ویٹنگ فہرست پر موجود 405 درخواست گزاروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت ویٹنگ فہرست پر 448 درخواست گزار موجود تھے جن میں سے 43 افراد نے اپنی رقوم واپس لے لی تھیں۔

اب باقی 405 افراد کو کامیاب قرار دیتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی بائیو میٹرک کرائیں اور اپنے پاسپورٹ اپنے اپنے متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

تحریک انصاف نے حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف نے حکومت  کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان مسترد کرد یا

پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن سے تحقیقات کرانے کا حکومتی اعلان مسترد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 6 ججز کے خط پر اتوار کو پشاور میں ریلی نکالیں گے، ریلی میں ایم این ایز، ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے، ریلی کا ایک ہی مقصد عدلیہ کی آزادی اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو گا۔

کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی عدلیہ اور قانونی مفاد سے جڑے اس حساس ترین معاملے پر چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات پر نہایت تشویش کا اظہار کیا گیا، معاملے کو عدالتِ عظمیٰ کے لارجر بینچ کے سامنے رکھنے اور کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کے مطالبے کا اعادہ کیا گیا ، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، آج بھی ہم عدلیہ کےساتھ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے حوالے سے چیف جسٹس کو تفصیلی خط لکھیں گے۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس نے حکومت کی جانب سے انکوائری کمیشن کا بنانے کا اعلان اکثریت سے مسترد کر دیا ۔ 

اس موقع پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خط سپریم جوڈیشل کونسل کولکھا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل نے خط سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیا ہے، ہم توقع رکھتے ہیں سپریم کورٹ اس مسئلے کو قالین کے نیچے نہیں دبائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll